30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۹)ایك فہرست ایسے علماء اسلام کی جو بالکل آپ کے ہم خیال اور مستند ہوں،مع ان کے پورے پتہ کے کس لیے تاحال باوجود جناب مولانا مولوی محمد حامد رضا خان صاحب کی خدمت میں گزارش کرنے کے نہیں پہنچی،اور کب تك وہ بہم پہنچ سکتی ہے؟
(۱۰)باوجود انجمن نعمانیہ کی آنجناب کے ساتھ تمام ہندوستان میں خصوصیات مشہور ہوجانے اور اراکین انجمن کو آنجناب کے ساتھ ایسا دلی خلوص اور نیاز ہونے کے احباب کی طرف سے کسی خاص التفات کا اس کی نسبت ظاہر نہ ہونا کون سی وجوہات پر مبنی ہے،اگر انجمن میں کوئی امور قابل اصلاح ہیں تو وہ کیا ہیں۔
الجواب:
(۱)نظر بحال زمانہ تو یہ غلطی نہایت دقیق و عمیق بات میں خطاء فی الکفر کے قبیل سے ہونی چاہیے کہ مولوی اسحق صاحب دہلوی کے شاگرد رشید مولوی عالم صاحب مراد آبادی نے کھائی۔پھر غیر مقلدوں کے شیخ الکل فی الکل مجتہد العصر نذیر حسین صاحب نے کھائی،پھر ایك مدعی،انا ولا غیر مولوی بردوانی صاحب نے کھائی اور ایك طویل تحریر بزعم خود اس کے اثبات میں لکھی،پھر زمانہ حال میں ان حصرات کے آڑے آئی۔مگر نظر بواقع وہ بہت کھلی فاحش جبیں میں ہمارے سُنی ذی علم حضرات کا وقوع صرف وہی جواب رکھتا ہے جو حضرت سید الطائفہ جنید بغدادی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا جب کہ اس جناب سے سوال ہوا: اَیزنی العارف(کیا عارف زناء کرسکتا ہے؟ت)دیر تك سربگر بیاں رہے،پھر سر اٹھا کر فرمایا: " وَکَانَ اَمْرُ اللہِ قَدَرًا مَّقْدُوۡرَۨا ﴿۳۸﴾۫ۙ "[1]۔ (اﷲ تعالٰی کا حکم تو ہو کر رہے گا)چونکہ قضا آید طبیب ابلہ شود اذا جاء القدر عمی البصر واذا جاء القضاء ضاق الفضاء (حکم تقدیر آتا ہے تو آنکھ اندھی ہوجاتی ہے اور حکمِ ربانی کے وقت فضا تنگ ہوجاتی ہے)
نسأل اﷲ العفووالعافیۃ،انا اﷲ وانا الیہ راجعون لا عاصم الیوم الامن رحم ربی۔ہم اﷲ تعالٰی سے در گزر اور سلامتی طلب کرتے ہیں،بے شك ہم اﷲ تعالٰی کا مال ہیں اور اس کی طرف لوٹنے والے ہیں آج وہی بچے گا جس پر اﷲ تعالٰی رحم فرمائے۔ت)لاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم(نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت مگر بُلندی اور عظمت والے معبود کی توفیق سے۔ت)مولانا اس فتوٰی باطلہ کا ابقاء ہر گز ٹھیك نہیں،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع