دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اور بکر بیان کرتا ہے کہ یہ قریب ہونا رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا اُس مقام پر مراد جبرئیل علیہ السلام سے ہے نہ خدائے تعالٰی سے،بیّنوا توجروا۔(بیان فرمایئے اجر دیئے جاؤ گے)

الجواب:

عوام مسلمین کو نماز،روزے،وضو،غسل،قراء ت کی تصحیح فرض ہے جس سے روزِ قیامت ان پر مطالبہ و مواخذہ ہوگا،اپنے مرتبہ سے اونچی باتوں میں کچہریاں جمانا اور کھچڑیاں پکانا اور رائیں لگانا گمراہی کا پھاٹك ہے۔والعیاذ باﷲ تعالٰی واﷲ تعالٰی ا علم۔

مسئلہ ۱۷۰ تا ۱۷۹:  ازلاہور،انجمن نغمانیہ مرسلہ مولانا شاہ محرم علی صاحب چشتی صدر ثانی انجمن ۱۵ جمادی الاخرٰی ۱۳۳۰ھ

جناب مخدوم معظم من حضرت مولانا صاحب ادام اﷲ فیوضکم،بعد ہدیہ سلام سنت الاسلام گزارش،والانامہ رجسٹری شدہ پہنچا، مولانا مولوی حاجی خلیفہ تاج الدین احمد صاحب وہ افتخار نامہ لے کر غریب خانہ پر تشریف لائے باوجودیکہ حضرت مولانا محمد اکرام الدین صاحب بخاری کی طبیعت پندرہ بیس روز سے سخت ناساز ہے اسی وقت ان کو تکلیف دی گئی،اور وہ بھی تشریف لائے،عریضہ ہذا لکھنے کے وقت پر دو صاحبان غریب خانہ پر موجود ہیں،جناب نے جس روشن ضمیری اور امدادِ باطنی سے قلم برداشتہ اس قدر عجلت میں ایسا بے نظیر و مستند فتوی عــــــہ بنصوصِ صریحہ رقم فرمایا ہے اس کو دیکھ کر میرے دونوں ہم جلیس حاضرِ وقت تاحال حالتِ وجد میں ہیں اور بار بار اللّھم بارك فی عمر ھم و واقبالھم و مجد ھم وایمانھم وعلوشانھم فی الدارین(اے اﷲ ! ان کی عمر،بخت،بزرگی،بُلند شان اور ایمان میں دونوں جہانوں میں برکت عطا فرما۔ت)کا وظیفہ کررہے ہیں۔مجھے تا حال بغور مطالعہ کا موقع نہ ملا کیونکہ دونوں حضرات اس کو حرز جاں بنائے ہوئے ہیں اور دو دن تك اپنے پاس رکھنے کا اصرار کر رہے ہیں۔اب آنجناب براہ عنایت میرے سوالات کا جواب بھی ارشاد فرمائیں۔

(۱)کیا اس مسئلہ میں جو غلطی فتوٰی دینے والوں کو ہوئی وہ بہت کھلی اور فاش ہے یا بہت باریك قسم کی غلطی ہے جہاں اعلٰی درجہ کے علماء بھی مغالطہ میں پڑھ سکتے ہیں؟

(۲)بریلی،بدایوں اور پیلی بھیت وغیرہ کے مستند علماء اور ان کے فیض یافتوں پر کس حد تك آنکھیں بند کرکے اعتماد کرنا چاہیے۔یہ سوال ان بیچارے حنفی مسلمانوں کی طرف سے ہے۔

عــــــہ:یعنی فتوٰی مسمٰی بہ "الجلی الحسن فی حرمۃ ولد اخی اللبن"کہ کتاب النکاح میں ہے۔یہ رسالہ فتاوی رضویہ مطبوعہ رضا فاونڈیشن لاہور کی جلد اا صفحہ ۴۸۷ پر ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن