30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۶۶:مسئولہ مولوی احمد شاہ ساکن موضع سادات
شبِ قدر میں تمام چیزیں مثل درخت و پتھر وغیرہ کے سجدہ کرتی ہیں یا نہیں؟
الجواب:
ہاں ہر چیز سجدہ کرتی ہے،اولیاء نے اسے مشاہدہ کیا ہے،واﷲ تعالٰی علم۔
مسئلہ ۱۶۷: ازاودے پور میواڑ راجپوتانہ مدرسہ اسلامیہ،مسئولہ مولانا مولوی سید احمد صاحب مہتم مدرسہ اسلامیہ ۱۵ ذوالقعدہ ۱۳۲۹ھ
قدوۃ العلماء زبدۃ الفقہاء حضرت مولانا صاحب دام فیوضہم،بعد سلامِ مسنون نیاز مشحون،معروض خدمت بندگان والا ہوں،آپ کا مکرمت نامہ جس روز پہچا اُسی روز مولوی ظہیر حسن صاحب بھی پہنچے اور بخیریت ہیں،کارِ درس و تدریس انجام دے رہے ہیں،حضور نے یاد آوری بزرگانہ سی مشکور فرمایا۔کارِ خدمت سے یاد فرمائیں۔
دیگر مکلف ہوں کہ مولوی عبدالرحیم صاحب احمد آبادی مع مولوی علاؤ الدین صاحب سندھی ساداتِ عظام وفقراء ذوی الاحترام کے پیچھے بلاوجہ پڑرہے ہیں اور طرح طرح کے الزام ان کے ذمہ لگا کر تکفیر کے فتوے منگالیے ہیں۔
اسی طرح سے فقراء سے غرضیکہ ایسی فضول باتیں کرکے بزرگانِ دین کا دل دکھاتے ہیں وجہ خاص اس کی یہ ہے کہ ان کو احمد آباد کے لوگ پہلے نہیں مانتے تھے۔سادات اور فقراء کی حقارت کرنے میں اب پہنچ گئے۔اس بارہ میں حضور کو اشارہ کافی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسے معاملہ میں جب تك فریقین کی جانب سے تحقیق نہ ہو تکفیر وغیرہ کا حکم نہ بخشا جائے،اور بلاوجہ سادات و فقراء کے پیچھے پڑنا اور جڑبنیاد حقار ت کے واسطے اکھیڑنا شرعًا ناجائز ہے،چنانچہ حضرت فرید میاں صاحب سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد حسین چشتی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کی اولاد میں ہیں۔اور اسی طرف سے قاضی احمد میاں قادر میاں صاحب قادری کی نسبتِ سادات نہ ہونے کی وعظ وغیرہ کہہ کر دل دکھا جاتے ہیں۔سو اب بطورِ فتوٰی ارقام فرمادیں کہ حضرت شاہ فرید میاں صاحب اور قادر میاں صاحب اور احمد میاں صاحب سادات کا دکھانا اور کسرِ شان سادات و فقیراء کی کرنا اور ان سے سند طلب کرنا اور نہ ملنے پر برا کہنا کہاں تك جائز ہے۔اور ایسا کہنے والے کی نسبت شرع شریف میں کیا حکم ہے؟سوبرائے کرم اس کا فتوٰی صاف تحریر فرمائیں زیادہ حدِ ادب،فقیر کو بھی بوجہ غامانِ سادات ہونے کے سخت رنج ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع