30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اذاکان یوم القیمۃ کنت امام النبیین وخطیبھم و صاحب شفاعتھم غیر فخر [1]۔ |
قیامت کے دن میں انبیاء کا پیشوا اور ان کا خطیب اور ان کا شفاعت والا ہوں اور یہ کچھ فخر کی راہ سے نہیں فرماتا۔ |
حدیث ۲۷ تا ۴۰:ابن منیع،حضرت زید بن ارقم وغیرہ چودہ۱۴ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے راوی،حضرت شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
شفاعتی یوم القٰیمۃ حق فمن لم یؤمن بہا لم یکن من اھلہا [2]۔ |
میری شفاعت روزِ قیامت حق ہے جو اس پر ایمان نہ لائے گا اس کے قابل نہ ہوگا۔ |
منکرمسکین اس حدیثِ متواتر کو دیکھے اور اپنی جان پر رحم کرکے شفاعتِ مصطفٰے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر ایمان لائے۔
|
"اللّٰھم انك تعلم ھدیت فٰامنّا بشفاعۃ حبیبك محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فاجعلنا من اھلہا فی الدنیا والاخرۃ یا اھل التقوٰی واھل المغفرۃ واجعل اشرف صلواتك وانمی برکاتك وازکٰی تحیاتك علٰی ھذا الحبیب المجتبٰی والشفیع المرتضٰی وعلٰی اٰلہ و صحبہ دائمًا ابدًا امین یا ارحم الرحمین،والحمد ﷲ رب العلمین۔ |
اے اﷲ ! تُو جانتا ہے،بے شك تُو نے ہدایت عطا فرمائی ہے،تو ہم تیرے حبیب محمد مصطفٰے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شفاعت پر ایمان لائے ہیں۔اے اﷲ! تو میں دُنیا وآخرت میں لائق شفاعت بنادے۔اے تقوٰی ومغفرت والے ! اپنا افضل درود،اکثر برکات اور پاکیزہ تحیات بھیج اس منتخب محبوب پر جس کی شفاعت کی امید کی جاتی ہے اور آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے،اے بہترین رحم فرمانے والے ! ہماری دُعا کو قبول فرما۔اور تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع