دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

پر شرك کے احکام،

انّا ﷲ وانّا الیہ راجعون،وسیعلم الذین ظلمواایّ منقلب ینقلبون،ولا حول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔

بے شك ہم اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں اور ہم کو اسی کی طرف لوٹنا ہے،عنقریب ظالم جان لیں گے کہ کس کروٹ پر پلٹتے ہیں،اور اﷲ بُلند و عظیم کی توفیق کے بغیر نہ تو گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت۔(ت)

حدیث ۲۴:صحیح مسلم میں حضرت ابی بن کعب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی حضور شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اﷲ تعالٰی نے مجھے تین سوال عطا فرمائے،میں نے دو بار تو دنیامیں عرض کرلی:اللّٰھم اغفرلامّتی اللھم اغفرلامتی الہی!میری اُمت کی مغفرت فرما،الٰہی میری اُمت کی مغفرت فرما۔الٰہی ! میری اُمت کی مغفرت فرما۔" واخّرت الثالثۃ لیوم یرغب الیّ فیہ الخلق حتی ابراھیم[1]۔اور تیسری عرض اس دن کے لیے اٹھا رکھی جس میں مخلوقِ الٰہی میری طرف نیاز مند ہوگی یہاں تك کہ ابراہیم خلیل اﷲ علیہ الصلوۃ والسلام۔

وصل وسلم بارك علیہ والحمد ﷲ رب العلمین۔

اور درود و سلام و برکت نازل فرما اُن پر،اور تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔(ت)

حدیث ۲۵:بیہقی حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے شبِ اسرٰی اپنے رب سے عرض کی۔تُو نے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو یہ یہ فضائل بخشے،رب عزمجدہ،نے فرمایا:اعطیتك خیرًا من ذلك(الٰی قولہ)خبأت شفاعتك و لم اخبأھالنبی غیرك [2]۔

میں نے تجھے جو عطا فرمایا وہ ان سب سے بہتر ہے،میں نے تیرے لیے شفاعت چھپا رکھی اور تیرے سوا دوسرے کو نہ دی۔

حدیث ۲۶:ابن ابی شیبہ و ترمذی بافادہ تحسین وتصحیح اور ابن ماجہ و حاکم بحکم تصحیح حضرت ابی بن کعب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل عن ابی بن کعب المکتب الاسلامی بیروت ۵ /۱۲۷،صحیح مسلم کتاب فضائل القرآن باب بیان ان القرآن انزل علٰی سبعۃ حرف قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۷۳

[2] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی الباب الثالث الفصل الاول المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۱ /۱۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن