30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ میری شفاعت ہے میری امت کے لیے قیامت کے دن،میں نے اسے اپنی ساری امت کے لیے رکھا ہے جو ایمان پر دنیا سے اُٹھی۔
|
اللّٰھم ارزقنا بجاھہ عندك اٰمین ! |
اے اﷲ ! ہمیں ان کی اس وجاہت کے صدقے میں عطا فرما جو اُن کو تیری بارگاہ میں حاصل ہے۔(ت) |
اﷲ اکبر ! اے گنہگار ان اُمّت! کیا تم نے اپنے مالك و مولٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی یہ کمال رأفت و رحمت اپنے حال پر نہ دیکھی کہ بارگاہِ الٰہی عزوجلالہ سے تین سوال حضور کو ملے کہ جو چاہو مانگ لو عطا ہوگا۔حضور نے ان میں کوئی سوال اپنی ذات پاك کے لیے نہ رکھا،سب تمہارے ہی کام میں صرف فرمادیئے دو سوال دنیا میں کیے وہ بھی تمہارے ہی واسطے،تیسرا آخرت کو اٹھا رکھا،وہ تمہاری اس عظیم حاجت کے واسطے جب اس مہربان مولٰی رؤف و رحیم آقا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سوا کوئی کام آنے والا،بگڑی بنانے والا نہ ہوگا۔(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)حق فرما یا حضرت حق عزوجل نے:
|
" عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَاعَنِتُّمْ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالْمُؤْمِنِیۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲۸﴾"[1]۔ |
اُن پر تمہارا مشقّت میں پڑنا گراں ہے،تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے،مسلمانوں پر کمال مہربان۔(ت) |
واﷲ العظیم ! قسم اس کی جس نے انہیں آپ پر مہربان کیا ہر گز ہر گز کوئی ماں اپنے عزیز پیارے اکلوتے بیٹے پر زنہار اتنی مہربان نہیں جس قدر وہ اپنے ایك امتی پر مہربان ہیں۔(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)الٰہی ! تو ہمارا عجزو ضعف اور اُن کے حقوقِ عظیمہ کی عظمت جانتا ہے۔اے قادر ! اے واجد!ہماری طرف سے اُن پر اور اُن کی آل پر وہ برکت والی درودیں نازل فرما جو ان کے حقوق کو وافی ہوں اور ان کی رحمتوں کو مکافی۔
|
اللھم صلّ وسلم وبارك علیہ وعلٰی الہ وصحبہ قدر رأفتہ و رحمۃ بامتہ وقدرأفتك ورحمتك بہ اٰمین اٰمین الہ الحق امین۔ |
اے اﷲ ! درود و سلام اور برکت نازل فرما آپ پر،آپ کی آل پر اور آپ کے اصحاب پر جتنا کہ وہ اپنی اُمت پر مہربان ہیں اور جس قدر تو ان پر مہربان ہے۔اے معبود برحق ! ہماری دُعا قبول فرما۔(ت) |
سبحٰن اﷲ ! امتیوں نے ان کی رحمتوں کا یہ معاوضہ رکھا کہ کوئی افضلیت میں تشکیلیں نکالتا ہے۔کوئی ان کی تعریف اپنی سی جانتا ہے،کوئی ان کی تعظیم پر بگڑ کر کرّاتاہے۔افعالِ محبت کا بدعت نام اجلال وادب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع