دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

ربّ العلمین۔

جو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔(ت)

حدیث ۱ و۲:امام احمد بسندِ صحیح اپنی مسند میں حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اور ابن ماجہ حضرت ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

خُیِّرت بین الشفاعۃ وبین ان یدخل نصف امتی الجنۃ فاخترت الشفاعۃ لانھا اعم واکفٰی ترونھا للمتقین لا ولکنھا للمذنبین الخطائین المتلوثین[1]۔

 

اللّٰھم صل وسلم وبارك علیہ والحمد ﷲ رب العٰلمین۔

اﷲ تعالٰی نے مجھے اختیار دیا کہ یا تو شفاعت لو یا یہ کہ تمہاری آدمی امت جنت میں جائے میں نے شفاعت لی کہ وہ زیادہ تمام اور زیادہ کام آنے والی ہے،کیا تم یہ سمجھ لیے ہو کہ میری شفاعت پاکیزہ مسلمانوں کے لیے ہے؟ نہیں بلکہ وہ ان گنہگاروں کے واسطے ہے جو گناہوں میں آلودہ اور سخت خطا کار ہیں۔

اے اﷲ ! درود و سلام اور برکت نازل فرما ان پر،اور تمام تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کاپروردگار ہے۔(ت)

حدیث ۳:ابن عدی حضرت ام المومنین ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی حضور شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

شفاعتی للہالکین من اُمتی [2]۔

میری شفاعت میرے ان امتیوں کے لیے ہے جنہیں گناہوں نے ہلاك کر ڈالا۔

حق ہے اے شفیع میرے،میں قربان تیرے،صلی اﷲ علیک۔

حدیث ۴تا ۸:حضرت ابوداؤد و ترمذی و ابن حبان و حاکم و بیہقی بافادہ صحیح حضرت انس بن مالك اور ترمذی،ابن ماجہ،ابن حبان،و حاکم حضرت جابر بن عبداﷲ اور طبرانی معجم کبیر میں حضرت عبداﷲ بن عباس  


 

 



[1] سنن ابن ماجہ ابواب الزھد باب ذکر الشفاعۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۳۲۹،مسند احمد بن حنبل عن عبداﷲ بن عمرالمکتب الاسلامی بیروت ۲ /۷۵

[2] الکامل لابن عدی ترجمہ عمرو بن المحرم دارالفکر بیروت ۵ /۱۸۰۱،کنزالعمال حدیث ۳۹۰۷۳ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۴ /۴۰۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن