30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمْ تَعَالَوْا یَسْتَغْفِرْ لَکُمْ رَسُوۡلُ اللہِ لَوَّوْا رُءُوۡسَہُمْ"[1]۔ |
جب ان منافقوں سے کہا جائے کہ آؤ رسول اﷲ تمہاری مغفرت مانگیں تو اپنے سر پھیر لیتے ہیں۔ |
اس آیت میں منافقوں کا حال بد مآل ارشاد ہوا کہ وہ حضور شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے شفاعت نہیں چاہتے،پھر جو آج نہیں چاہتے وہ کل نہ پائیں گے۔اﷲ دنیا و آخرت میں ان کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے ؎
حشر میں ہم بھی سیر دیکھیں گے منکر آج ان سے التجا نہ کرے
وصلی اﷲ تعالٰی علٰی شفیع المذنبین واٰلہ وصحبہ وحزبہ اجمعین۔
اﷲ تعالٰی درودنازل فرمائے گنہگاروں کی شفاعت فرمانے والے پر اور ان کی آل،اصحاب اور تمام امت پر۔(ت)
الاحادیث
شفاعت کُبرٰی کی حدیثیں جن میں صاف صریح ارشاد ہوا کہ عرصاتِ محشر میں وہ طویل دن ہوگا کہ کاٹے نہ کٹے اور سروں پر آفتاب اور دوزخ نزدیک،اُس دن سورج میں دس برس کامل کی گرمی جمع کریں گے اور سروں سے کچھ ہی فاصلہ پر لارکھیں گے، پیاس کی وہ شدت کہ خدا نہ دکھائے،گرمی وہ قیامت کہ اﷲ بچائے،بانسوں پسینہ زمین میں جذب ہو کر اوپر چڑھے گا،یہاں تك کہ گلے گلے سے بھی اونچے ہوگا،جہاز چھوڑیں تو بہنے لگیں،لوگ اس میں غوطے کھائیں گے،گھبرا گھبرا کر دل حلق تك آجائیں گے۔
لوگ ان عظیم آفتوں میں جان سے تنگ آکر شفیع کی تلاش میں جا بجا پھریں گے،آدم و نوح،خلیل وکلیم و مسیح علیہم الصلوۃ والتسلیم کے پاس حاضر ہو کر جواب صاف سنیں گے،سب انبیاء فرمائیں گے ہمارا یہ مرتبہ نہیں ہم اس لائق نہیں ہم سے یہ کام نہ نکلے گا،نفسی نفسی،تم اور کسی کے پاس جاؤ،یہاں تك کہ سب کے بعد حضور پُرنور خاتم النبیین،سیدّالاولین والآخرین،شفیع المذنبین،رحمۃ للعالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں گے۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم "اَنالَہا انالہَا"[2]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع