دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

عقائد میں تشکیك کی آفت،یہ بھی قُربِ قیامت کی ایك علامت ہے۔"انّا ﷲ واناّ الیہ راجعون "

احادیثِ شفاعت بھی ایسی چیز ہیں جو کسی طرح چھپ سکیں،بیسیوں صحابہ،صدہا تابعین،ہزار ہا محدثین ان کے راوی،حدیث کی ہر گو نہ کتابیں صحاح،سُنن،مسانید،معاجیم،جوامع،مصنفات ان سے مالا مال۔اہل سنت کا ہر متنفس یہاں تك کہ زنان و اطفال بلکہ دہقانی جہال بھی اس عقیدے سے آگاہ،خدا کا دیدار محمد کی شفاعت ایك ایك بچے کی زبان پر جاری،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم و بارك و شرف ومجدوکرم۔

فقیر غفرلہ اﷲ تعالٰی لہ نے رسالہ"سمع وطاعۃ الاحادیث الشفاعۃ"میں بہت کثرت سے ان احادیث کی جمع و تلخیص کی، (یہاں) بہ نہایت اجمال صرف چالیس حدیثوں کی طرف اشارت،اور ان سے پہلے چند آیاتِ قرآنیہ کی تلاوت کرتا ہوں۔

الآیات :

آیتِ اُولٰی ۲:قال اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا):

" عَسٰۤی اَنۡ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوۡدًا ﴿۷۹﴾ "[1]۔

قریب ہے کہ تیر ارب تجھے مقامِ محمود میں بھیجے۔

حدیث شریف میں ہے حضور شفیع المذنبین صلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی گئی،مقامِ محمود کیا چیز ہے:فرمایا:ھو الشفاعۃ [2]۔وہ شفاعت ہے۔

آیتِ ثانیہ۳:قال اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا):

" وَ لَسَوْفَ یُعْطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ؕ﴿۵﴾ "[3]۔

اور قریب تر ہے تجھے تیرا رب اتنا دے گا کہ تُو راضی ہوجائے گا۔

دیلمی مسند الفردوس میں امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ،سے راوی،جب یہ آیت اتری حضور شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

اذًا لاارضٰی وواحد من امتی فی النار[4]۔

یعنی جب اﷲ تعالٰی مجھ سے راضی کردینے کا وعدہ فرماتا ہے تو میں راضی نہ ہوں گا اگر میرا ایك امتی بھی دوزخ میں رہا۔

 



[1] القرآن الکریم ۱۷ /۷۹

[2] جامع الترمذی ابواب التفسیر سورۃ بنی اسرائیل امین کمپنی دہلی ۲/۱۴۲

[3] القرآن الکریم ۹۳/ ۵

[4] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر)تحت آیۃ ۹۳ /۵ المطبعۃ البہیۃ المصریۃ مصر ۳۱ /۲۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن