30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں بھی فك تھا وہ کیوں جائز رکھا گیا۔(یح)اگر فك نامعقول ہو تو دیں پناہ کو صفت کیوں مانئے بلکہ بحذف مبتدا جملہ مستقلہ مدحیہ ہے یعنی وہ دیں پناہ ہیں صلی الله علیہ وسلم۔اس کے نظائر خود قرآن عظیم میں ہیں۔(یط)یہ بھی نہ سہی کیوں نہ ٹھہرائیں کہ مخاطب سعید کو ندا ہے یعنی اے دیں پناہ
(۱۹)یہ جواب کو خفیف اضافت دی جائے صحیح نہیں اب وزن فاعلاتن فاعلن نہیں ہوسکتا فاعلن کی گنجائش تو پہلے ہی نہ تھی دین پناہ فاعلات ہے اب کسرہ دال یہ تقطیع کردے گافاعلاتن فاعلات مفاعلن۔
(اعتراض دہم)صحیح ہے(۲۰)ماشاء الله یعنی جو اس طرح پڑھا جائے۔ماشال لا ہ کسی قاعدہ کا مقتضی نہیں حذف ہمزہ بے شك جائز و شائع ہے مگر اب الف و لام میں التقائے ساکنین ہو کر الف گر جائے گا اور یوں پڑھا جائے گا۔ماشّلا میں نے اسے دو طرح بدلا ہے۔آسمانوں پر"الی ماشا الالہ" یعنی ہمزہ محذوف اور الف شابوجہ التقاساقط ہو کر شین لام سے مل گیا۔دوم آسمانوں "لماشاء الا لہٰ" لام بمعنی الٰی بکثرت شائع اور خود قرآن عظیم میں واقع اور اصلًا کسی تکلف کی حاجت نہیں۔(ی)اس تبدیلی پر جو اعتراض جناب نے کیا وہ صحیح ہے واقعی مفاد اصل و بدل میں زمین و آسمان کا تفاوت ہے،یہ ایك اربعین ہے مع انصاف تام یعنی بیس متعلق بحضرت معترض اور بیس متعلق بجناب و السلام فقیر کی رائے میں دوسری جگہ بھیجنے کی نہ حاجت نہ حصول منفعت کہ بہت تبدیلیں جو درکا رہیں رہ جائیں۔بعض کہ درکار نہیں عمل میں آئیں بعض کہ خود اشد اعظم تبدیل کے محتاج ہوں ظہور پائیں امید کہ یہاں کی ترمیم کے بعد کوئی غلطی نہ شرعی باقی رہی نہ شعری،ان شاء الله تعالٰی جناب کو فقیر نے لکھا تھا کہ اغلاطِ شعریہ سے قطع نظر کروں گا اس کے جواب میں فرمائش جناب پر وہ بھی زیر نظر رکھے گئے میری عظیم بے فرصتی بے حد کثرت کار اور اس پر محض تنہائی اور پھر علالت و نقاہت کا دس مہینے سے دورہ ضرورباعث دیر تاخیر ہوں گے۔اگر عجلت نہ فرمائیں اور منظور حضرت عزجلالہ ہو تو کام پورا اور تمام نقائص سے مبرا ہوجائے گا۔آئندہ جو رائے سامی ہو والتسلیم مع التکریم۔
مسئلہ ۲:از مطبع اہلسنت وجماعت بریلی مسئولہ منشی اعجاز احمد صاحب قیصر مراد آبادی کاتب مطبع مذکور ۵رجب ۱۳۳۵ھ
؎ اسی پر آپ کو قیصر مسلمانی کا دعوٰی ہے
کبھی یاد خدا کرلیں کبھی ذکر بتاں کرلیں
یہ بحر ہزج سالم ہے یا مزاحف مسبع؟ کریں،اور کر لیں،میں کیا فرق ہے؟ اور کرلیں،کی فارسی کیاہوگی؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع