دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اَنَّہ،یُنْشِئُھَا تَحِیَّۃً وَسَلَامًا مِنْہ [1]۔

اپنی طرف سے تحیّہ اور سلام پیش کررہا ہے۔ت)

اسی طرح بہت علماء نے تصریح فرمائی۔اس پر بعض سفہائے منکرین یہ عذر گھڑتے ہیں کہ صلوۃ وسلام پہنچانے پر ملائکہ مقرر ہیں تو ان میں ندا ء جائز اور ان کے ماوراء میں ناجائز،حالانکہ یہ سخت جہالت بے مزہ ہے قطع نظر بہت اعتراضوں سے جو اس پر وارد ہوتے ہیں ان ہوشمندوں نے اتنا بھی نہ دیکھا کہ صرف درود و سلام ہی نہیں بلکہ اُمت کے تمام اقوال و افعال و اعمال روزانہ دو قت سرکار عرش وقار حضور سیدالابرار صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں عرض کیے جاتے ہیں۔احادیث کثیرہ میں تصریح ہے کہ مطلقًا اعمالِ حسنہ و سیّہ سب حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں،اور یونہی تمام انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور والدین و اعزاء و اقارب سب پر عرضِ اعمال ہوتی ہے۔فقیر نے اپنے رسالہ "سلطنۃ المصطفٰی فی ملکوت کل الورٰی " میں وہ سب حدیثیں جمع کیں،یہاں اسی قدر بس ہے کہ امام اجل عبداﷲ بن مبارك رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ حضرت سعید بن المسیب رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:

لیس من یومٍ الاوتعرض علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اعمال اُمّتہ غدوۃ وعشیاّ فیعرفھم بسیماھم و اعمالھم [2]۔

یعنی کوئی دن ایسا نہیں جس میں سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر اعمالِ اُمت ہر صبح و شام پیش نہ کیے جاتے ہوں،تو حضور کا اپنے امتیوں کو پہچاننا ان کی علامت اور ان کے اعمال دونوں وجہ سے ہے۔(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعلٰی آلہ وصحبہ وشرف وکرم)۔

فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ،بتوفیق اﷲ عزوجل اس مسئلے میں ایك کتاب مبسوط لکھ سکتا ہے مگر منصف کے لیے اسی قدر دانی،اور خدا ہدایت دے تو ایك حرف کافی۔

اکفنا شرالمضلین یا کافی وصلّ علٰی سیّدنا ومولٰینا محمدن الشافی واٰلہ وصحبہ حُماۃِ الدین

اے کفایت فرمانے والے ! ہماری طرف سے گمراہ کرنے والوں کے شرکا دفاع فرما۔ہمارے آقا و مولٰی محمد مصطفٰی پر درود نازل فرما 

 


 

 



[1] مراقی الفلاح علی ھامش حاشیۃ الطحطاوی کتاب الصلوۃ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۱۵۵

[2] المواھب اللدنیہ بحوالہ ابن المبارك عن سعید ابن مسیب المقصد الرابع الفصل الثانی بیروت ۲ /۶۹۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن