دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

وسلم کی نداء حاشا وکلا شریعتِ مطہرہ نے نماز میں کوئی ایسا ذکر نیں رکھا ہے جس میں صرف زبان سے لفظ نکالے جائیں اور معنی مراد نہ ہوں،نہیں نہیں بلکہ قطعًا یہی درکار ہے۔التحیاتُ ﷲ والصلوات سے حمدِ الٰہی کا قصد رکھے اور السلام علیك ایھاالنبی و رحمۃ اﷲ وبرکاتہ،سے یہ ارادہ کرے کہ اس وقت میں اپنے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو سلام کرتا اور حضور سے بالقصد عرض کر رہا  ہوں کہ سلام حضور اے نبی اور اﷲ کی رحمت اور اس کی برکتیں۔فتاوائے عالمگیری میں شرح قدوری سے ہے:

لایّدَّ من ان یقصد بالفاظ التشہد معا نیہا التی وضعت لہا من عندہ کانہ یُحیِّ اﷲ تعالٰی ویسلم علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علی وسلم وعلٰی نفسہ وعلٰی اولیاء اﷲ تعالٰی [1]۔

تشہد کے الفاظ سے ان معانی کا قصد کرنا ضروری ہے جن کے لیے ان الفاظ کو وضع کیا گیا ہے اور جو نمازی کی طرف سے مقصود ہوں ہوں۔گویا کہ نماز ی اﷲ تعالٰی کی بارگاہ میں نذرانہ عبادت پیش کررہا ہے،اور نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ و سلم پر،خود اپنی ذات پر اور اولیاء اﷲ پر سلام بھیج رہا ہے۔(ت)

تنویر الابصار اور اس کی شرح دُرمختار میں ہے:

(ویقصدبالفاظ التشہد)معانیہا مرادۃ لہ علٰی وجہ (الانشاء)کانہ یحیّ اﷲ تعالٰی ویسلم علٰی نبیہ و علٰی نفسہ واولیائہ(لاالاخبار)عن ذلك ذکرہ،فی المجتبٰی [2]۔

الفاظِ تشہد سے اُن کے معانی مقصودہ کابطور انشآء قصد کرے، گویا کہ وہ اﷲ تعالٰی کی بارگاہ میں اظہارِ بندگی کررہا ہے اور اس کے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،خود اپنی ذات اور اولیاء اﷲ پر سلام بھیج رہا ہے،ان الفاظ سے حکایت و خبر کا قصد نہ کرے اس کو مجتبیٰ میں ذکر کیا ہے۔(ت)

علامہ حسن شرنبلالی مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں فرماتے ہیں:

یقصد معانیہ،مرادۃً لہ،علٰی

قصد کرے معنی مقصودہ کا بایں طور کہ نمازی

 


 

 



[1] الفتاوٰی الھندیۃ کتاب الصلوۃ الفصل الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۱ /۷۲

[2] الدرالمختار شرح تنویر الابصار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن