دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

عثمان بن حنیف و عبداﷲ بن عباس و عبداﷲ بن صحابہ کرام رضیا ﷲ تعالٰی عنہم سے لے کر شاہ ولی اﷲ و شاہ عبدالعزیز صاحب اور ان کے اساتذہ و مشائخ تك سب کو کافر و مشرك کہتے ہو یا نہیں؟ اگر انکار کریں تو الحمدﷲ ہدایت پائی اور حق واضح ہوگیا اور بے دھڑك ان سب پر کفر و شرك کا فتوٰی جاری کریں تو ان سے اتنا کہئے کہ اﷲ تمہیں ہدایت کرے۔ذرا آنکھیں کھول کر دیکھو تو کسے کہا اور کیا کچھ کہا "انّا ﷲ وانّا الیہ راجعون" اور جان لیجئے کہ مذہب کی بنا پر صحابہ سے لے کر اب تك کے اکابر سب معاذ اﷲ مشرك و کافر ٹھہریں۔وہ مذہب خدا و رسول کو کس قدر دشمن ہوگا۔

صحیح حدیثوں میں آیا کہ " جو مسلمان کو کافر کہے خود کافر ہے [1]۔

اور بہت ائمہ دین نے مطلقًا اس پر فتوٰی دیا جس کی تفصیل فقیر نے اپنے رسالہ "النھی الاکیدعن الصلوۃ وراء عدی التقلید" میں ذکر کی۔ہم اگرچہ بحکم احتیاط تکفیر نہ کریں تاہم اس قدر میں کلام نہیں کہ ایك گروہ ائمہ کے نزدیك یہ حضرات کہ یارسول اﷲ و یاعلی و یا حسین و یا غوث الثقلین کہنے والے مسلمانوں کو کافر و مشرکین کہتے ہیں خود کافر ہیں تو ان پر لازم کہ نئے سِرے سے کلمہ اسلام پڑھیں اور اپنی عورتوں سے نکاح جدید کریں۔درمختار میں ہے:

مافیہ خلاف یؤمر بالاستغفار و التوبۃ وتجدید النکاح [2]۔

اور جس چیز کے کفر میں اختلاف ہو اس کے مرتکب کو استغفار و توبہ اور تجدید نکاح کا حکم دیا جائے گا۔(ت)

فائدہ:حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو نداء کرنے کے عمدہ دلائل سے"التحیات"ہے جسے ہر نمازی ہر نماز کی دو رکعت پر پڑھتا ہے اوراپنے نبی کریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم سے عرض کرتا ہے السلام علیك ایہاالنبی و رحمۃ اﷲ و برکاتہ سلام حضور پر اے نبی اور اﷲ کی رحمت اور اس کی برکتیں۔

اگر ندا معاذ اﷲ شرك ہے،تو یہ عجب شرك ہے کہ عین نماز میں شریك و داخل ہے۔ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔ اور یہ جاہلانہ خیال محض باطل کہ التحیات زمانہ اقدس سے ویسے ہی چلی آتی ہے تو مقصود ان لفظوں کی ادا ہے نہ کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الادب باب من اکفر اخاہ بغیر تاویل قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۰۱،صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان حال الایمان من قال الخیہ المسلم یا کافر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۷

[2] الدرالمختار کتاب الجھاد باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن