دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

فر ماتے ہیں ایك کھڑاؤں بلاد مشرق کی طرف پھینکی،سال بھر کے بعد ایك شخص حاضر ہوئے اور وہ کھڑاؤں ان کے پاس تھی انہوں نے حال عرض کیا کہ جنگل میں ایك بدوضع نے ان کی صاحبزادی پر دست درازی چاہی،لڑکی کو اس وقت اپنے باپ کے پیرو مرشد حضرت سیدی مدین کا نام معلوم نہ تھا یوں ندا کی " یا شیخ ابی لاحظنی " اے میرے باپ کے پیر مجھے بچائیے،یہ ندا کرتے ہی وہ کھڑاؤں آئی لڑکی نے نجات پائی وہ کھڑاؤں اُن کی اولاد میں اب تك موجود ہے[1]۔ اسی میں سیدی موسٰی ابو عمران رحمہ اﷲ تعالٰی کے ذکر میں لکھتے ہیں:

کان اذا ناداہُ مریدہ،اجابہ من مسیرۃِ سنۃٍ اواکثر [2]۔

جب ان کا مرید جہاں کہیں سے انہیں نداء کرتا جواب دیتے اگرچہ سال بھر کی راہ پر ہوتا یا اس سے بھی زائد۔

حضرت شیخ محقق مولانا عبدالحق محدث دہلوی اخبار الاخیار شریف میں ذکر مبارك حضرت سید اجل شیخ بہاء الحق والدین بن ابراہیم عطا ء اﷲ الانصاری القادری الشطاری الحسینی رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں حضرت ممدوح کے رسالہ مبارکہ شطاریہ سے نقل فرماتے ہیں:

ذکرِ کشفِ ارواح یا احمد یا محمد در دو طریق ست،یك طریق آنست یا احمد را در راستابگوید و یا محمد را درچپا بگوید و دردل ضرب کند یا رسول اﷲ طریق دوم آنست کہ یا احمد را در راستا گوید وچپا یا محمد و در دل و ہم کندیا مصطفٰی دیگر ذکر یا احمد یا محمد یا علی یا حسن یا حسین یا فاطمہ شش طرفی ذکر کندکشف جمیع ارواح شود دیگر اسمائے

کشف ارواح کے ذکریا احمد و یا محمد میں دو طریقے ہیں پہلا طریقہ یہ ہے کہ یا احمد دائیں طرف اور یا محمد بائیں طرف سے کہتے ہوئے دل پر یارسول اﷲ کی ضرب لگائے دوسرا طریقہ یہ ہے کہ یا احمد دائیں طرف اور یا محمد بائیں طرف سے کہتے ہوئے دل میں یا مصطفٰی کا خیال جمائے۔اس کے علاوہ دیگر اذکار یا محمد،یا احمد،یا علی،یا حسن،یا حسین،یا فاطمہ کا چھ طرفی ذکر کرنے سے

 


 

 



[1] الو قح الانوار فی طبقا ت الاخیار ترجمہ ۳۲۶ الشیخ محمد بن احمد الفرغل مصطفٰی البابی مصر ۲ /۱۰۲

[2] الو قح الانوار فی طبقا ت الاخیار ترجمہ ۳۱۳ الشیخ محمد بن احمد الفرغل مصطفٰی البابی مصر ۲ /۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن