دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اسی میں ہے:

ولیِ ممدوح قدس سرّہ کی زوجہ مقدسہ بیماری سے قریبِ مرگ ہوئیں تو وہ یوں نداکرتی تھیں:"یاسیدی احمد یا بدویُّ خاطرك معی"اے میرے سردار اے احمد بدوی ! حضرت کی توجہ میرے ساتھ ہے۔ایك دن حضرت سیدی احمد کبیر بدوی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو خواب میں دیکھا کہ فرماتے ہیں،کب تك مجھے پکارے گی اور مجھ سے فریاد کرے گی تو جانتی نہیں کہ تو ایك بڑے صاحبِ تمکین(یعنی اپنے شوہر)کی حمایت میں ہے،اور جو کسی ولیِ کبیر کی درگاہ میں ہوتا ہے ہم اس کی نداء پر اجابت نہیں کرتے،یوں کہہ یا سیدی محمد یا حنفی کہ یہ کہے گی تو اﷲ تعالٰی تجھے عافیت بخشے گا۔ان بی بی نے یونہی کہا،صبح کو خاصی تندرست اُٹھیں،گویا کبھی مرض نہ تھا [1]۔اسی میں ہے حضرت ممدوح رضی اﷲ تعالٰی عنہ اپنے مرضِ موت میں فرماتے تھے۔

من کانت حاجۃ فلیأت الٰی قبری و یطلب حاجتہ اقضہالہ فانّ مابینی وبینکم غیر ذراعٍ من تراب وکل رجل یحجبہ عن اصحٰبہ ذراع من تراب فلیس برجل[2]۔

جسے کوئی حاجت ہو وہ میری قبر پر حاضر ہو کر حاجت مانگے میں رَوا فرمادوں گا کہ مجھ میں تم میں یہی ہاتھ بھر مٹی ہی تو حائل ہے اور جس مرد کو اتنی مٹی اپنے اصحاب سے حجاب میں کردے وہ مرد کا ہے کا۔

اسی طرح حضرت سیدی محمد بن احمد فرغل رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے احوال شریفہ میں لکھا:

کان رضی اﷲ تعالٰی عنہ یقول انا من المتصرفین فی قبورھم فمن کانت لہ حاجۃ فلیأت الٰی قبالۃ وجھی ویذکرھا لی اقضہالہ  [3]۔

فرمایا کرتے تھے میں اُن میں ہوں جو اپنی قبور میں تصرف فرماتے ہیں جسے کوئی حاجت ہو میرے پاس میرے چہرہ مبارك کے سامنے حاضر ہو کر مجھ سے اپنی حاجت کہے میں روا فرمادوں گا۔

اسی میں ہے:

مروی ہوا  ایك بار حضرت سیدی مدین بن احمد اشمونی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے وضو


 

 



[1] لواقح الانوار فی طبقات الاخیار ترجمہ ۳۲۵ سیدنا ومولٰنا شمس الدین الحنفی مصطفٰی البابی مصر ۲ /۹۶

[2] لواقح الانوار فی طبقات الاخیار ترجمہ ۳۲۵ سیدنا ومولٰنا شمس الدین الحنفی مصطفٰی البابی مصر ۲ /۹۶

[3] الو قح الانوار فی طبقا ت الاخیار ترجمہ ۳۲۹ الشیخ محمد بن احمد الفرغل مصطفٰی البابی مصر ۲ /۱۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن