30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ویکشف العمٰی والحمدﷲ ربّ العلمین۔ |
وہ کچھ پائے گا جو دلوں کو شفا دیتا ہے اور اندھا پن کو دور کرتا ہی اور سب تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔(ت) |
امام عارف باﷲ سیدی عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ ربانی کتاب مستطاب"لوا قح الانوار فی طبقات الاخیار" میں فرماتے ہیں:سیدی محمد غمری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے ایك مرید بازار میں تشریف لیے جاتے تھے ان کے جانور کا پاؤں پھسلا،باآواز پکارا یا سیدی محمد یا غمری،ادھر ابن عمر حاکمِ صعید کو بحکم سلطان چقمق قید کیے لیے جاتے تھے،ابن عمر نے فقیر کا نداء کرنا سُنا،پوچھا یہ سیدی محمد کون ہیں؟ کہا میرے شیخ کہا میں ذلیل بھی کہتا ہوں،یا سیدی یا غمری لاحِظنی اے میرے سردار اے محمد غمری ! مجھ پر نظر عنایت کرو،ان کا یہ کہنا کہ حضرت سیّدی محمد غمری رضی اﷲ تعالٰی عنہ تشریف لائے اور مدد فرمائی کہ بادشاہ اور اس کے لشکریوں کی جان پر بن گئی،مجبورانہ ابن عمر کو خلعت دے کر رخصت کیا [1]۔
اسی میں ہے:سیدی شمس الدین محمد حنفی رضی اﷲ تعالٰی عنہ اپنے حجرہ خلوت میں وضو فرمارہے تھے ناگاہ ایك کھڑاؤں ہوا پر پھینکی کے غائب ہوگئی حالانکہ حجرے میں کوئی راہ اس کے ہوا پر جانے کی نہ تھی۔دوسری کھڑاؤں اپنے خادم کو عطا فرمائی کہ اسے اپنے پاس رہنے دے جب تك وہ پہلی واپس آئے،ایك مدت کے بعد ملك شام سے ایك شخص وہ کھڑاؤں مع اور ہدایا کے حاضر لایا اور عرض کی کہ اﷲ تعالٰی حضرت کو جزائے خیر دی جب چور میرے سینہ پر مجھے ذبح کرنے بیٹھا میں نے اپنے دل میں کہا۔"یاسیدی محمد یا حنفی"اُسی وقت یہ کھڑاؤں غیب سے آکر اس کے سینہ پر لگی کہ غش کھا کر الٹا ہوگیا اور مجھے یہ برکتِ حضرت اﷲ عزوجل نے نجات بخشی[2]۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع