30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اکابر علمائے کرام و اولیائے عظام مثل امام ابوالحسن نور الدین علی بن جریر لخمی شطنوفی وامام عبداﷲ بن اسد یافعی مکّی،مولانا علی قاری مکی صاحبِ مرقاۃ شرح مشکوۃ،مولینٰا ابوالمعالی محمد سلمی قادری و شیخ محقق مولانا عبدالحق محدثِ دہلوی وغیرہم رحمۃ اﷲ علیہم اپنی تصانیف جلیلہ بہجۃ الاسرار و خلاصۃ المفاخر و نزہۃ الخاطر وتحفہ قادریہ وزبدۃ الآثار وغیرہا میں یہ کلمات رحمت آیات حضور غوثِ اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے نقل و روایت فرماتے ہیں۔
یہ امام ابوالحسن نور الدین علی مصنف ِ بہجۃ الاسرار شریف اعاظمِ علماء وآئمۃ قراء ت و اکابر اولیاء وساداتِ طریقت سے ہیں،حضور غوث الثقلین رضی اﷲ تعالٰی عنہ تك صرف دو واسطے رکھتے ہیں،امام اجل حضرت ابوصالح نصر قدس سرہ،سے فیض حاصل کیا انہوں نے اپنے والد ماجد حضرت ابوبکر تاج الدین عبدالرزاق نور اﷲ مرقدہ،سے انہوں نے اپنے والد ماجد حضور پُر نور سیدالسادات غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے،
شیخ محقق رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ زبدۃ الآثار شریف میں فرماتے ہیں:یہ کتاب بجۃ الاسرار کتاب عظیم و شریف و مشہور ہے اور اس کے مصنف علمائے قراء ت سے عالم معروف و مشہور اور ا ن کے احوالِ شریفہ عــــــہ کتابوں میں مذکور و مسطور[1]۔
امام شمس الدین ذہبی کہ علمِ حدیث و اسماء الرجال میں جن کی جلالت شان عالم آشکار اس جنا ب کی مجلس درس میں حاضر ہوئے اور اپنی کتاب طبقات المقرئین میں ان کے مدائح لکھے۔
امام محدث محمد بن محمد بن الجزری مصنفِ حصن حصین اس جناب کے سلسلہ تلامذہ میں ہیں انہوں نے یہ کتاب مسطاب بہجۃ الاسرار شریف اپنے شیخ سے پڑھی اور اس کی سند و اجازت حاصل کی [2]۔
ان سب باتوں کی تفصیل اور اس نماز مبارك کا دلائل شرعیہ و اقوال وافعالِ علماء وا ولیاء سے ثبوتِ جلیل فقیر غفر اﷲ تعالٰی لہ،کے رسالہ انہار الانوار من یم صلوۃ الاسرار میں ہے۔
|
فعلیك بما تجدفیہا مایشفی الصدور |
اس رسالہ کا مطالعہ تجھ پر لازم ہے اس میں تُو |
عــــــہ:اما م جلال الدین سیوطی نے ان جناب کو الامام الاوحد لکھا یعنی امام یکتا بے نظیر ۱۲ منہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع