30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روایت کیا کہ وہ تین بھائی سوار ان دلاور ساکنانِ شام تھے کہ ہمیشہ راہِ خدا میں جہاد کرتے:
|
فاسرہ الروم مّرۃ قال لھم الملك انی اجعل فیکم الملك وازوّجکم بناتی و تدخلون فی النصرانیّۃ فابَوا وقالوا یا مُحَمَّدَاہُ [1]۔ |
یعنی ایك بار نصاری روم انہیں قید کرکے لے گئے بادشاہ نے کہا میں تمہیں سلطنت دوں گا اور اپنی بیٹیاں تمہیں بیاہ دوں گا تم نصرانی ہوجاؤ۔انہوں نے نہ مانا اور ندا کی یا محمداہُ۔ |
بادشاہ نے دیگوں میں تیل گرم کرا کر دو صاحبوں کو اس میں ڈال دیا،تیسرے کو اﷲ تعالٰی نے ایك سبب پیدا فرما کر بچالیا۔وہ دونوں چھ مہینے کے بعد مع ایك جماعت ملائکہ کے بیداری میں ان کے پاس آئے اور فرمایا:اﷲ تعالٰی نے تمہاری شادی میں شریك ہونے کو بھیجا ہے انہوں نے حال پوچھا فرمایا:
|
ماکانت الاّ الغطسۃ التی رأیت حتّٰی خرجنا فی الفردوس۔ |
بس وہی تیل کا ایك غوطہ تھا جو تم نے دیکھا اس کے بعد ہم جنت اعلی میں تھے۔ |
امام فرماتے ہیں:
|
کانا مشہورین بذلك معروفین بالشام فی الزمن الاوّل۔ |
یہ حضرات زمانہ سلف میں مشہور تھے اوران کا یہ واقعہ معروف۔ |
پھر فرمایا:شعراء نے ان کی منقبت میں قصیدے لکھے،ازانجملہ یہ بیت ہے ؎
سیعطی الصادقین بفضل صدق نجاۃ فی الحیاۃ وفی الممات[2]
قریب ہے کہ ا ﷲ تعالٰی سچے ایمان والوں کو ان کے سچ کی برکت سے حیات و موت میں نجات بخشے گا۔
یہ واقعہ عجیب،نفس و روح پرور ہے،میں بخیالِ تطویل اسے مختصر کر گیا،تمام و کمال امام جلال الدین سیوطی کی شرح الصدور میں ہے من شاء فلیرجع الیہ(جو تفصیل چاہتا ہے اس کی طرف رجوع کرے۔ت)یہاں مقصود اس قدر ہے کہ مصیبت میں "یارسول اﷲ " کہنا اگر شرك ہے تو مشرك کی مغفرت و شہادت کیسی،اور جنت الفردوس میں جگہ پائی کیا معنے،اور ان کی شادی میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع