دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

امام نووی شارح صحیح مسلم رحمۃ اﷲ تعالٰی نے کتاب الزکار میں اس کی مثل حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے نقل فرمایا کہ حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے پاس کسی آدمی کا پاؤں سوگیا تو عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے فرمایا:تو اس شخص کو یاد کر جو تمہیں سب سے زیادہ محبوب ہے،تو اس نے یا محمداہ کہا،اچھا ہوگیا [1]۔اور یہ امر ان دو صحابیوں کے سوا اوروں سے بھی مروی ہوا۔اہلِ مدینہ میں قدیم سے اس یا محمداہ کہنے کی عادت چلی آتی ہے۔علامہ شہاب خفا جی مصری نسیم الریاض شرح شفاء امام قاضی عیاض میں فرماتے ہیں۔

ھذا مما تعاھدہ،اھل المدینۃ[2]۔

یہ اہل مدینہ کے معمولات میں سے ہے۔(ت)

حضرت بلال بن الحارث مُزنی سے قحطِ عام الرمادہ میں کہ بعد خلافتِ فاروقی ۱۸ ھ میں واقع ہوا،ان کی قوم بنی مزینہ نے درخواست کی کہ ہم مرے جاتے ہیں کوئی بکری ذبح کیجئے فرمایا بکریوں میں کچھ نہیں رہا ہے،انہوں نے اصرا ر کیا،آخر ذبح کی،کھال کھینچی تو نِری سرخ ہڈی نکلی،یہ دیکھ کر بلال رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ندا کی۔یا محمداہ پھر حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے خواب میں تشریف لا کر بشارت دی۔ذکرہ فی الکامل[3]۔(اس کو کامل میں ذکر کیا گیا۔ت)امام مجتہد فقیہ اجل عبد الرحمن ہذلی کو فی مسعودی کہ حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے پوتی اور اجلہ تبع تابعین و اکابر ائمہ مجتہدین سے ہیں سرپر بُلند ٹوپی رکھتے جس میں لکھا تھا:محمد یا منصور "اور ظاہر ہے کہ "اَلْقَلَمُ اَحَدُ اللِّسَانَیْنِ(قلم دو زبانوں میں سے ایك ہے۔ت) ہثیم بن جمیل انطا کہ ثقات علمائے محدثین سے ہیں،انہیں امام اجل کی نسبت فرماتے ہیں:

رأیتہ وعلٰی رأسہ قلنسوتہ اطول من ذراع مکتوب فیہا مُحَمد یا منصورُ ذکرہ فی تہذیب التہذیب وغیرہ [4]۔

میں نے اُن کو دیکھا ان کے سر پر ہاتھ بھر سے لمبی ٹوپی تھی جس میں لکھا ہوا تھا۔محمد یا منصور۔اس کو تہذیب التہذیب وغیرہ میں ذکر کیا ہے۔ت)

امام شیخ الاسلام شہاب رملی انصاری کے فتاوٰی میں ہے:

سُئل عمّا یقعُ من العامّۃِ من قولھم

یعنی ان سے استفتاء ہوا کہ عام لوگ جو سختیوں

 


 

 



[1] الاذکار باب مایقولہ اذاخدرت رجلہ دارالکتاب العربی بیروت ص۲۷۱

[2] نسیم الریاض شرح الشفاء فصل فیماروی عن السلف مرکز اہلسنت برکاتِ رضا گجرات ۳ /۳۵۵

[3] الکامل فی التاریخ لابن الاثیر ذکر القحط وعام الرمادہ دارصادر بیروت ۲ /۵۵۶

[4] میزان الاعتدال فی نقدالرجل ترجمہ ۴۹۰۷ دارالمعرفۃ للطباعۃ ۲ /۵۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن