30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں آیتیں نہیں لکھی جاسکتیں غرض مقصود سے ہے،نام نیا ہونے سے شَی نئی نہیں ہوسکتی،جو اس سے مقصود ہے وہ خود حضور اقدس علیہ افضل الصلوۃ والسلام نے کیا۔ صحیح بخاری [1]شریف میں ہے خود حضور اقدس علیہ افضل الصلوۃ والسلام مسجد مدینہ طیبہ میں حضرت حسان بن ثابت انصاری علیہ الرضوان کے لیے منبر بچھاتے اور وہ اس پر قیام کرکے نعتِ اقدس سُناتی،حضور اور صحابہ کرام سُنتے،وھو تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۳: از ضلع ہوشنگ آباد مقام و ڈاکخانہ و اسٹیشن ۵۱ رموسارے مسئولہ دولت الدین ۱۲ شوال ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعض عالم و مولوی اعتراض کرتے ہیں کہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا ﷲ کا وظیفہ کرنا ناجائز ہے،مہربانی فرما کر خلاصہ مسئلہ تحریر فرمائیں۔بینوا توجروا۔
الجواب:
یہ مبارك وظیفہ بے شك جائز ہے۔فتاوٰی خیر یہ علامہ خیر الدین رملی استاذ صاحبِ درمختار میں ہے:
|
اما قولھم یاشیخ عبد القادر فنداء فما الموجب لحرمتہ [2]۔ |
ان کا یا شیخ عبدالقادر کہنا نداء ہے تو اس کی حرمت کا موجب کیا ہے۔(ت) |
یہاں اس کو ناجائز کہنے والے وہابی ہیں اور وہابیہ بے دین ہیں ان کی بات سننی جائز نہیں۔وھوتعالٰی اعلم۔
____________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع