30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آسمان پر چلے جائیں یہ ممکن نہیں،اس خرافات کا کیا جواب ہے؟ بیّنوا توجروا۔
الجواب:
قادیانی مکاروں کا فریب ہے کہ مرزا کے صریح کفر اور انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام خصوصًا سیدنا عیسٰی علیہ الصلوۃ والسلام کو جو اس نے سڑی سڑی گالیاں دی ہیں چھپاتے اور مسئلہ حیات و موتِ سیدنا عیسٰی علیہ الصلوۃ والسلام میں بحث کرتے ہیں جس کے ماننے نہ ماننے پر کچھ اسلام و کفر کا مدار نہیں۔
جمہورائمہ کرام کا مذہب یہی ہے کہ سیدنا عیسٰی علیہ الصلوۃ والسلام نے ابھی انتقال نہ فرمایا،قریب قیامت نزول فرمائیں گے،دجال کو قتل کریں گے،برسوں رہ کر انتقال فرمائیں گے،روضہ پاك حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں ایك مزار کی جگہ خالی ہے وہاں دفن ہوں گے۔اُس کا وہ جاہلانہ احمقانہ خیال تو یہیں سے دفع ہوگیا۔اوفقط آسمان پر ہونا اگر موجبِ فضل ہو تو فرشتوں کو توآسمان پر مانے گا۔قال تعالٰی" وَکَمْ مِّنۡ مَّلَکٍ فِی السَّمٰوٰتِ"[1] آسمانوں میں بہتیرے فرشتے ہیں۔خود حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو دونوں عالم سے افضل کہہ رہا ہے کیا ملائکہ سے افضل نہ مانے گا یا حضور کے وفات پا کر زمین پر رہنے اور ملائکہ کے آسمان پر ہونے سے معاذ اﷲ شانِ اقدس کا گھٹ ناجانے گا،اور فرشتے بھی نہ سہی چاند سورج ستارے تو آسمان پر سے افضل ہے خصوصًا محلِ تربت اقدس کہ عرشِ اعظم سے بھی اعلٰی وافضل ہے اندھوں نے جہت میں اوپر نیچے دیکھ لیا اور یہ نہ جانا کہ دل تمام اعضاء کا سلطان اور سب سے افضل ہے اگرچہ بہت اعضاء اس سے اوپر ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۲:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میلاد شریف کب سے نکلا اور کس نے نکالا؟اپنے امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے زمانے میں تھا یا نہیں؟ اپنے امام صاحب نے اس کو کیا ہے یا نہیں؟ صحابہ کے زمانے میں تھا یا نہیں؟ کسی نے محفل کی تھی یا نہیں؟ بینوا تو جروا۔
الجواب:
بیان میلادِ شریف قرآن مجید نے نکالا اور اس نے متعدد آیتوں میں اس کا حکم دیا،کارڈ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع