دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

(۴)زید محفل میلاد شریف میں شریك ہوتا ہے اور قیام کو مستحب کہتا ہے اور خود کرتا ہے اس کو حنفی کہیں گے یا وہابی؟

(۵)وہابی یا غیر مقلد کس کو کہتے ہیں؟ اور اس کی پہچان کیا ہے بیّنُوا تُوجروا(بیان فرمائیے اجر دیئے جاؤ گے۔ت)

الجواب :

(۱)علماء کی اصطلاح میں حنفی وہ کہ فروع میں مذہب حنفی کا پیرو ہو،پھر اگر اصول میں بھی حق کا متبع ہے تو سُنی حنفی ہے ورنہ گمراہ جیسے معتزلہ،واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۲)ان باتوں سےاگر ثابت ہوا تو اتنا کہ زید فروعًا حنفی ہے اور اس قدر سے اس کے پیچھے صحتِ نماز لازم نہیں،پہلے تو معتزلہ تھے اب قطعی مرتد فرقے ایسے ہیں کہ اپنے آپ کو حنفی کہتے اور فروع میں فقہ حنفی پر چلنے کا دعوٰی رکھتے ہیں اُن کی حنفیت انہیں کیا مفید ہوسکتی ہے،امامت کے لیے سُنّی صحیح العقیدہ صحیح الطہارۃ صحیح القراء ۃ جامع شرائط صحت وحلت ہونا چاہیے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۳)مستحسنِ علمائے کرام ہے واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۴)مجلس میلاد و مبارك و قیام چاروں مذہب کے علماء و عام اہل اسلام کرتے ہیں یہ کچھ حنفیہ سے خاص نہیں اور بعض وہابیہ بھی براہِ تقیہ ان کے عامل ہوتے ہیں جیسا کہ بارہا کا مشاہدہ ہے تقویۃ الایمان کو گمراہی وضلالت اور دیوبندیت کو کفر وردت صراحۃً بلا غرض بکشادہ پیشانی مانے تو اسے وہابی نہ کہا جائے گا اور قلب کا علم عالم الغیب کو۔واﷲ تعالٰی اعلم،

(۵)اسمعیل دہلوی وتقویۃ الایمان کو ماننے والا یا اس کے مطابق عقائد رکھنے والا اگرچہ زبان سے اس کا ماننا نہ کہے وہابی ہے،اور یہ ہی اس کی پہچان کو بس ہے،پھر اگر فقہ پر چلنے کا ادعا کرے تو مقلد وہابی ہے،اور اگر اس کے ساتھ فقہ کو بھی نہ مانے تو غیر مقلد وہابی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۵۷:از شفا خانہ فرید پور ڈاك خانہ خاص اسٹیشن پتنبر پور ضلع بریلی مسئولہ عظیم اﷲ کمپونڈر ۸ رمضان ۱۳۳۹ھ

اولیاء کرام بعد وفات کے حیات رہتے ہیں یا نہیں جیسے کہ رسول ا ﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم حیا ۃ النبی ہیں،اور اولیاء کرام کے مزار پر جان کر ان کے توسط سے التجاء کرنا اور ان سے دعا کرانا جائز ہے یا نہیں؟ بیّنوا تو جروا۔(بیان فرمائیے اجردیئے جاؤ گے۔ ت)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن