30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علٰی سیدنا ومولانا وذویہ اجمعین،واﷲ تعالٰی اعلم،وانما زدنا الوجھین الآخرین لابانۃ جھلہ فی قیاس الشاھد علی الغائب فاعلم وربك اعلم۔ |
نیکی کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔ہمارے سردار و مالك اور ان کے تمام اصحاب پر اﷲ تعالٰی درود و سلام بھیجے،اور اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے۔آخری دونوں وجہیں ہم نے صرف اس لیے زیادہ کردی ہیں تاکہ شاہد کو غائب پر قیاس کرنے کے سلسلہ میں اس کی جہالت ظاہر ہوجائے،تو جان لے اور تیرا پروردگار خوب جانتا ہے۔(ت) |
مسئلہ ۱۵۱: از شہر محلہ بانخانہ مسئولہ محمد بخش صاحب ۲۳ جمادی الاولٰی ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص میلاد شریف بھی کراتا ہے اور تمام اولیاء اﷲ کی نیاز نذر بھی کرتا ہے اور سب کو مانتا ہے،اور وہ شخص یہ بات کہتا ہے کہ تمام کام کرو لیکن وہ شخص ان باتوں کو منع کرتا ہے کہ مزار شریف پر جا کر مرادیں مت مانگو بلکہ ا ﷲ سے مراد مانگو اور مزار پر جا کر نیاز نذر سب کچھ کرو۔اور کہتا ہے کہ مرادیں اس طریقہ پر مت مانگو کہ فلاں فلاں میری حاجت رفع ہو۔مزار پر جا کر مت مانگو،مزار پر جا کر فاتحہ پڑھو،ثواب پہنچاؤ،زیارت کرو کہ کیسے کیسے بزرگ آدمی گزرے ہیں،کچھ کرو لیکن مراد مت مانگو خدا سے عرض کرو۔
الجواب:
اگر وہ شخص اور کوئی بات وہابیت کی نہیں رکھتا اور وہابیوں اور دیوبندیوں کو کافر جانتاہے تو اتنا کہنے سے وہابی نہیں ہوسکتا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۲ تا ۱۵۶: از قصبہ نظام آباد ضلع اعظم گڈھ مسئولہ سیّدِ علی اصغر ۹ شعبان چہار شنبہ ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسائل ذیل میں کہ:
(۱)حنفی کس کو کہتے ہیں،پوری پوری تعریف کیا ہے؟
(۲)زید ایك فارغ التحصیل علومِ عربیہ کا ہے اور اپنے کو حنفی مذہب کا مقلد کہتا ہے،آمین بالجہر،رفع یدین،قراء ت فاتحہ خلف الامام کا قائل نہیں،تراویح بیس۲۰ رکعت پڑھتا ہے اور وتر تین رکعت،کتب فقہیہ پر عمل کرتا ہے۔مسلمانوں کو زید کے پیچھے نماز پڑنا چاہیے یا نہیں؟اور ایسی صورت میں زید کو حنفی کہیں گے یا نہیں؟
(۳)محفلِ میلاد شریف میں قیام کرنا کیسا ہے ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع