30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اکابر نے فرمایا اور خود ظاہری حیاتِ اقدس میں تشریف آوری اور تشریف فرمائی کس طرح ہوتی تھی،اورصحیح بخاری شریف کی اُس حدیث کو تو بالکل چھیل کر پھینك دیا کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم مسجد کریم میں حسان بن ثابت انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے لیے منبر بچھاتے اور وہ اس پر قیام کرکے نعتِ اقدس سُناتے اس وقت حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کہاں تشریف رکھتے تھے،فرش پر حسان سے نیچے یا منبر پر حسان کے برابر ؟ جو وہاں جواب دے ویسا بلکہ اس سے اعلٰی یہاں موجود ہے کہ جلوہ فرمائی چشمِ ظاہر سے غیر مشہود ہے اور نور کی جلوہ افروزی فرش وغیرہ سے جدا متعالی از معہود ہے۔علامہ علی قاری شرح شریف میں فرماتے ہیں:
|
ان روح النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حاضرۃ فی بیوت اھل الاسلام[1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی روح پاك تمام مسلمانوں کے گھروںمیں تشریف فرما ہے، |
یہ تشریف فرمائی زمین پر ہے کہ چھت والے اونچے ہوں یا چھت پر کہ دو منزلہ والے بُلند،اور جن کے چھت نہیں ایك نیچا چھپر ہے اور اس کے گرد مکان اس گھر میں تشریف فرمائی کس طرح ہے،بلکہ رب عزوجل فرماتا ہے:
|
" وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیۡہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیۡدِ ﴿۱۶﴾"[2]۔ |
ہم آدمی سے اس کی رگِ گردن سے بھی زیادہ قریب ہیں۔ |
اب ایك شخص لیٹا،دوسرا بیٹھا،تیسرا کھڑا،چوتھا سامنے کی چھت پر چڑھا ہے،رب عزوجل کہ اس لیٹے کی شہ رگ سے قریب ہے کیا یہ تینوں اُس سے اونچے ہیں،کیسی سخت بے ادبی و گستاخی ہے،یونہی حدیث قدسی میں ہے،رب عزوجل فرماتا ہے:
|
انا جلِیس من ذکرنی [3]۔ |
میں اپنے یاد کرنے والے کا ہمنشین ہوں۔ |
یاد وہ بھی کررہے ہیں جو فرش پر ہیں اور وہ بھی جو منبر پر،تو کیا ان سب کے برابر ہوا اور منبر والے سے نیچا ؟
|
و لٰکن الوھابیۃ قوم لا یعقلون ولا حول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم |
لیکن وہابی بے عقل قوم ہے،اﷲ تعالٰی کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچا جاسکتا ہے اور نہ ہی کوئی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع