دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

جن سے دیکھتے نہیں۔ت)خصوصًا قرآن عظیم تك ان کی فہم کیا پہنچے،قال اﷲ تعالٰی:

" وَّجَعَلْنَا عَلٰی قُلُوۡبِہِمْ اَکِنَّۃً اَنۡ یَّفْقَہُوۡہُ"[1]۔

ہم نے ان کے دلوں پر غلاف کردیئے کہ اسے نہ سمجھیں۔(ت)

ہم جو آیاتِ تلاوت کریں اُن کا کان کیونکر سنے " وَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمْ وَقْرًا ؕ"[2]۔(اور ان کے کانوں میں گرانی۔ت)راہِ حق کی دعوت انہیں کیا نفع دے۔

" وَ اِنۡ تَدْعُہُمْ اِلَی الْہُدٰی فَلَنۡ یَّہۡتَدُوۡۤا اِذًا اَبَدًا ﴿۵۷"[3]۔

اور اگر انہیں تم ہدایت کی طرف بلاؤ تو جب بھی ہر گز کبھی راہ نہ پائیں گے۔(ت)

قرونِ ثلٰثہ کی بحث میں وہابیہ کو ہزاروں بار ان کے گھر پہنچا دیا گیا جس کا روشن بیان اصول الرشاد تصنیف لطیف امام العلماء حضرت سیدنا الوالدقدس سرہ الماجد میں ہے۔مدرسہ دیوبند بایں قوانین مخترِعہ تو قرون اثناء عشر کے بعد قائم ہوا پہلے اس کی بنا ڈھائیں اینٹ سے اینٹ بجائیں،یا یہ مسئلہ صرف اِنہیں چیزوں کے حرام کرنے کو ہے جن میں تعظیم و محبتِ حضور سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم والیاء کرام علیہم الرضوان الاتم ہے یہ قیام ذکر تشریف آوری کی تعظیم ہے دل میں عظمت ہو تو جانیں کہ تعظیم ذکر شریف مانندتعظیمِ ذات اقدس ہے۔کما بینہ الامام القاضی عیاض رحمۃ اﷲ تعالٰی فی کتاب الشفاء والامام احمد القسطلانی فی المواھب الشریفۃ جیسا کہ امام قاضی عیاض رحمہ اﷲ تعالٰی نے کتاب الشفاء میں اور امام احمد قسطلانی نے مواہب شریفہ میں اسے بیان کیا۔ت) دل کے اندھے اُسے بھلا کر خود ذات کریم کی تشریف آوری ڈھونڈتے ہیں اور بے ادبی گستاخ یہاں تك بڑھتے ہیں کہ کیا اُسی وقت حضور کی پیدائش ہوتی ہے ہم مدعی نہیں کہ ہر مجلس مبارك میں تشریف آوری ضرور ہے۔ہاں ہوتی ہے،اکابر اولیاء نے بارہا مشاہدہ کی ہے جیسا بہجتد الاسرار امام اوحد ابوالحسن لخمی شطنوفی و تنویر الحوالك امام جلال الدین سیوطی و تصانیف شاہ ولی اﷲ دہلوی وغیرہا میں مذکور ہے اور اس پر بے ہود ہ تشقیق کہ فرش پر تشریف رکھتے ہیں یا منبر پر جہل سحیق ہے،ایسا جاہلانہ سوال اُن تمام تشریف آوریوں پر ہوگا جن کا ذکرائمہ و


 

 



[1] القرآن ۶/ ۲۵

[2] القرآن ۶/ ۲۵

[3] القرآن ۱۸/ ۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن