دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین و اٰخر دعوٰنا ان الحمدﷲ رب العالمین، واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلم مجدہ اتم و احکم

محمد مصطفٰی پر،آپ کی آل اور آپ کے تمام صحابہ پر۔اور ہماری دعا کا خاتمہ یہ ہے کہ سب خوبیوں سراہا اﷲ جو رب ہے سارے جہان کا،ا ور اﷲ سبحنہ و تعالٰی خوب جانتا ہے،اور اس کا علم اتم و احاکم ہے۔(ت)

رسالہ ازاحۃ العیب بسیف الغیب ختم ہوا۔

مسئلہ ۱۵۰:                              از موضع پارہ پر گنہ مورانواں ضلع اناؤ مسئولہ محمد عبدالرؤف صاحب                              ۳ ربیع الاول ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کا عقیدہ ہے کہ قیام کرنا بوقتِ ذکر ولادت شریف بدعت سیئہ ہے کیونکہ اس کا ثبوت قرآن و حدیث سے مطلق پایا نہیں جاتا اور نہ وہ بات جو بعد قرونِ ثٰلثہ قائم کی گئی قابل ماننے کے ہے۔اور کہتا ہے کہ کیا اُسی وقت حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی پیدائش ہوتی ہے جو یہ تعظیمی قیام کیا جاتا ہے،یا یہ کہ اُسی وقت آپ کی تشریف آوری ہوتی ہے۔اگر یہ صحیح ہے تو کس مقام مجلس میں آپ متجلی ہوتے ہیں،اگر حضارِ محفل میں آپ رونق افروز ہوتے ہیں،تو یہ اور بے ادبی ہے کہ میلاد خوان منبر پر اور آپ فرشِ زمین پر،اور اگر آپ منبر پر جلوہ فگن ہوتے ہیں تو یہ بھی بے ادبی ہوئی کہ برابری کا مرتبہ ظاہر ہوتا ہے،لہذا بہر نوع قیام بدعت سیئہ ہے،اس کے برعکس عمرو محفل میلاد شریف اور قیام تعظیمی و تقسیم شیرینی وغیرہ کو اپنا فرض منصبی اور نہایت درجہ مستحسن اور وسیلہ نجات اور ذریعہ فلاحت دینی و دنیوی سمجھتا ہے، فقط۔

الجواب:

قیام وقت ذکرِ ولادت سیدالانام علیہ وعلٰی ذویہ افضل الصلوۃ والسلام بلاشبہ مستحب و مستحسن علمائے اعلام وعادت محبین کرام وغیظ وہابیہ لئام ہے ہم نے اپنے رسالہ اقامۃ القیامۃ علٰی طاعن القیامہ لنبی تہامۃ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وغیرہا میں اسے متعدد آیات قرآن مجید سے ثابت کیا،مگر وہابیہ کو کیا سوجھے۔" وَلَہُمْ اَعْیُنٌ لَّایُبْصِرُوۡنَ بِہَا ۫"[1]۔(وہ آنکھیں رکھتے ہیں


 

 



[1] القرآن ۷/ ۱۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن