دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

حق ہے معراجِ محمد بالیقین                         آسمانوں پر گئے سلطانِ دیں

وقس ھذاالبواقی۔

جواب:ماشاء کے ہمزہ کو آپ ظاہر کرکے کیوں پڑھتے ہیں،ہمزہ کو ماشاء اﷲ کے الف اور اﷲ کے لام میں ادغام کرکے پڑھئے۔ جناب نے ترمیمی شعر کہا ہے اس شعر اور اس کی خوبی میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

 آسمانوں پر گئے سلطان دیں اس میں انتہائے سیر معراج آسمانوں تك ثابت ہوتی ہے،اور شعر کتاب میں الٰی ماشاء اﷲ کا کلمہ ایسا پر معنی ہے جس میں انتہائے سیر کی کچھ حد ہی نہیں رہتی اور جس کی تفسیر فکان قاب قوسین اوادنٰی سے مزین ہے کما لا یخفٰی علی اھل البصیرۃ(جیسا کہ اہلِ بصیرت پر پوشیدہ نہیں۔ت)تمت۔

الجواب:کامل النصاب چودھری صاحب زیدت محالیہ و بورکت ایام ولیالیہ۔بعد اہدائے ہدیہ سنت ملتمس،نوازشنامہ اسی وقت تشریف لایا،بکمال اختصار جواب حاضر۔جو کچھ حضرت معترض کے خلاف گزارش کروں گا اس پر نمبر حرفی ہوں گے۔ا ب ح ء اور خلاف جناب معروض ہوگا اس پر نمبر عددی ۱۔۲۔۳۔۴ اور مشترك پر مشترک۔

(اعتراض اول)(ا)بے محل ہے اور جواب کافی(ب)یہی زیر اعتراض لینے تھے تو اسم تاریخی الموسوم بہ کیوں ترك ہوا کون سی ترکیب سے موسوم باسم تاریخی چاہیے تھا۔(ح)الموسوم بہ(ء)المعروف بہ یہ کائِتھاُنَہ عــــــہ الف لام ہیں عند الپرتال معلوم بھیو ان کی بھی تغییر چاہیے تھی۔(ھ)(۱)ہاں کنزالاخرۃ کے نام ہونے پر ایك باریك مواخذہ برمحل ہوتا تائے مدورہ شکلًا ہا ہے اور لفظًا وقف میں ہا اور وصل میں تا اوّلًا عام اعتبار کتابت کا ہے اور تلفظ بھی لیجئے تو محل محلِ وقف ہے اور الف لام سے ترکیب ترکیب عربی،تو بہرحال ۵ ہی عدد ہوئی نہ ۴۰۰ ہاں منطق عوام پر کنزالاخرت پڑھے تو باعتبار تلفظ تاریخ صحیح ہوسکتی ہے مگر ایك علمی تصنیف،اس سے محفوظ رہنا اولٰی۔

(اعتراض دوم)(۲)میں اور ہاں کا قافیہ معیوب ضرور ہے۔(۳)عالمے ظالمے پر قیاس  

عــــــہ: مطلب یہ ہے کہ الموسوم اور المعروف پر جوالف لام ہے،یہ کایستھ لوگ بولتے اور کاغذات پٹواری میں لکھتے ہیں لاعِندُ الپرتال معلوم بھیو یعنی جانچ پرتال سے معلوم ہوا،اس جملے میں ان لوگوں نے ایك خرابی تو یہ کی عند کو عندُ کہا اور دوسری یہ کہ الف لام داخل کیا۔۱۲ عبدالمنان اعظمی۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن