30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان امرأۃ خرجت علی عہد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ترید الصلوۃ فتلقا ھارجل فتجللھا فقضی حاجتہ منہا فصاحت صحیۃ وانطلق ومرت بعصابۃ من المھا جرین فقالت ان ذلك فعل بی کذاو کذا، فاخذوا الرجل فاتوابہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال لہا اذھبی فقد غفر اﷲ لك وقال للرجل الذی وقع علیھا ارجموہ و قال لقد تاب توبۃ لوتابھا اھل المدینۃ لقبل منھم [1]۔ |
ایك عورت نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں نماز کے ارادہ سے نکلی تو ایك مردا سے ملاجو اس پر چھا گیا۔اس نے عورت سے اپنی حاجت پوری کرلی۔وہ چیخی تو وہ مرد چلا گیا،مہاجرین کی ایك جماعت وہاں سے گزری تو وہ عورت بولی کہ اس شخص نے مجھ سے ایسا ایسا کیا ہے۔لوگوں سے اس شخص کو پکڑ لیا پھر اسے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لائے تو حضور علیہ الصلوۃ و السلام نے اس عورت سے فرمایا تو جا تجھے اﷲ تعالٰی نے بخش دیا ہے۔اس شخص کے بارے میں فرمایا جو اس پر چھا گیا تھا کہ اسے رجم کردو،اور فرمایا یقینًا اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر یہ توبہ سارے مدینہ والے کرتے تو ان کی توبہ قبول ہوجاتی۔ |
یہ بالکل وبے دغدغہ ہے،مشکٰوۃ میں اسے ذکر کرکے کہا رواہ الترمذی وابوداؤد[2](اس کو ترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا۔ت)۔
(۵)اس لفظ ترمذی میں اصل علت یہ ہے کہ اگر کوئی عورت دھوکے سے کسی مرد پر زنا کی تہمت رکھ دے اور حاکم کے حضور نہ وہ مرد اقرار کرے نہ اصلًا کوئی شہادت معائنہ گزرے تو چار درکنار ایك گواہ بھی نہ ہو تو کیا ایسی صورت میں حاکم کو روا ہے کہ صرف عورت کے نام لے دینے سے اس کے رجم وقتل کا حکم دے دے،حاشا ہر گز نہیں،ایسا حکم قطعًا،یقینًا،اجماعًا قرآن عظیم و شریعتِ مطہرہ کے بالکل خلاف اور صریح باطل و ظلم و خونِ انصاف ہے،اس سے کوئی شخص انکار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع