30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اللھم صل وسلم وبارك علیہ قدر رأفتہ ورحمۃ بامتہ ابدا اٰمین ۔ |
اے اﷲ! آپ پر ہمیشہ اس قدر درود وسلام اور برکت نازل فرما جس قدر آپ اپنی امت پر مہربان ہیں،آمین(ت) |
ابن سعد طبقات اور حارث مسند میں اور قاضی اسمعیل بہ سند ثقات بکر بن عبدالبرمزنی سے مرسلًا راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
|
حیاتی خیر لکم تحدثونی ونحدث لکم فاذاانامت کانت وفاتی خیرالکم تعرض علی اعمالکم فان رأیت خیر احمدت اﷲ وان رأیت شرا استغفرت لکم [1]۔
اللھم صل وسلم وبارك علٰی ھذا الحبیب الذی ارسلتہ رحمۃ وبعثتہ نعمۃ وعلٰی الہ وصحبہ عدد کل عمل وکلمۃ امین۔ |
میری حیات تمہارے لیے بہتر ہے،جو نئی بات تم سے واقع ہوتی ہے ہم اس کا تازہ علاج فرماتے ہیں جب میں انتقال کروں گا میری وفات تمہارے لیے بہتر ہوگی تمہارے اعمال میرے حضور معروض ہوں گے میں نیکیوں پر شکر اور بدی پر تمہارے لیے استغفار فرماؤں گا۔ اے اﷲ تعالٰی ! تمام اعمال اور تمام کلمات کی تعداد کے مطابق درود و سلام اور برکت نازل فرما اس حبیب پر جسے تو نے رحمت اور نعمت بنا کر بھیجا ہے،آمین۔(ت) |
امام ترمذی محمد بن علی والدِ عبدالعزیز سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
|
تعرض الاعمال یوم الاثنین و یوم الخمیس علی اﷲ تعالٰی و تعرض علی الانبیاء وعلی الاباء والامہات یوم الجمعۃ فیفرحون بحسناتھم وتزداد وجوھھم بیضا ونزھۃ فاتقوا |
ہر دوشنبہ و پنچشنبہ کو اعمال اﷲ کے حضور پیش ہوتے ہیں اور ہر جمعہ کو انبیاء اور ماں باپ کے سامنے،وہ نیکیوں پر خوش ہوتے ہیں اور انکے چہروں کی نورانیت اور چمك بڑھ جاتی ہے، تو اﷲ سے ڈرو اور اپنے مردوں کو اپنی بداعمالیوں |
[1] کنزالعمال بحوالہ ابن سعد عن بکر بن عبداﷲ مرسلًا حدیث ۳۱۹۰۳ موسستہ الرسالہ بیروت ۱۱ /۴۰۷،الجامع الصغیربحوالہ ابن سعد عن بکر حدیث ۳۷۷۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۲۲۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع