دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

وفیات الاعیان میں ہے:

الامام احمد بن حنبل خرجت اُمّہ من مرو و ھی حامل بہ فولدتہ فی بغداد فی شہر ربیع الاول سنۃ اربع وستین ومائۃ [1]۔

امام احمد بن حنبل کی والدہ ماجدہ مرو سے نکلیں جبکہ امام احمد ان کے شکم میں تھے،چنانچہ آپ کی والدہ نے آپ کو شہر بغداد میں ربیع الاول شریف ۱۶۴ھ میں جنا۔(ت)

مگر یہ کہئے کہ امام احمد علیہ الرحمہ نے جب کہ اپنے جدا مجد کی پشت میں نطفے تھے یہ خواب دیکھا اور امام ابن سیرین نے ما فی الارحام(جو رحموں میں ہے۔ت)سے بھی خفی ترغیب ما فی الاصلاب(جو پشتوں میں سے۔ت)کو جانا اور تعبیر بیان کی۔

یوں آپ کے طور پر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی غیب دانی نہ ہوئی تو ابن سیرین کو علم غیب ہوا۔یہ شاید حضراتِ وہابیہ پر آسان ہو کہ ان کو اوروں کو فضائل سے اتنی عداوت نہیں جتنی اصل اُصول جملہ فضائل یعنی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے ہے۔

لطیفہ جلیلہ:دیوبندی علماء کی جہالت اپنے قابل ہے،ان کے اکابر کی ان سے بھی بڑھ کر ان کے قابل تھی،عالیجناب امام الوہابیہ مولوی گنگوہی صاحب آنجہانی اپنے ایك فتوے میں اپنی دادِ قابِلیت دیتے ہوئے فرماتے ہیں،حسین بن منصور کے قتل پر امام ابویوسف شاگردِ امام ابوحنیفہ جو کہ سیّد العلماء تھے اور سید الطائفہ جنید بغدادی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ جو تمام سلاسل کے مرجع ہیں دونوں نے فتوٰی قتل کا دیا،بجا ہے۔(حاشیہ:قتل پر قتل کا فتوٰی بھی قابل تماشا ہے،یعنی قتل کو قتل کیا جائے یا قاتل کو۔۱۲)درفنِ تاریخ ہم کمالے دارند(فن تاریخ میں بھی کمال رکھتے ہیں۔ت)

سیدنا امام ابویوسف رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی وفات پنجم ربیع الاول یا ربیع الاخر ایك سو بیاسی ہجری(۱۸۲ھ)کو ہے اور حضرت حسین بن منصور حلاج قدس سرہ،کا یہ واقع ۲۳ ذی القعدہ(۳۰۹ھ)تین سو نو ہجری میں،دونوں میں قریب ایك سو اٹھائیس (۱۲۸)برس کے فاصلہ ہے مگر امام ابویوسف رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو غیب داں کہیے کہ اپنی وفات سے سوا سو برس بعد کے واقعہ کو جان کر حلاج کے قتل کا پیشگی فتوٰی دے گئے۔تذکرۃ الحفاظ علامہ ذہبی میں ہے:

القاضی ابویوسف الامام العلامۃ الفقیہ العراقین صاحب ابی حنیفۃ اجتمع

قاضی ابویوسف امام،علامہ،اہل کوفہ و بصرہ کے فقیہ اور امام ابوحنیفہ کے شاگرد ہیں،تمام مسلمان

 


 

 



[1] وفیات الاعیان ترجمہ۲۰ احمد بن حنبل دارالثقافۃ بیروت ۱ /۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن