دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

علیہ وآلہ وسلم کو،امام احمد نے پوچھا کہ یارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم،میری کتنی عمر باقی ہے؟ آپ نے پانچ انگشت اٹھائیں،پھر برائے تعبیر محمد بن سیرین کے پاس آئے انہوں نے فرمایا:خمس لایعلمہا الّاھو[1]۔(پانچ اشیاء ہیں جن کو اﷲ تعالٰی کے بغیر کوئی نہیں جانتا۔ت)تو معلوم ہوا کہ آپ مطلع علی الغیب نہیں،دوسرا والیدین کی حدیث کو بیان کیا کہ آپ کو نماز میں سہو ہوگیا جب ذوالیدین نے بار بار استفسار کیا اور آپ نے صحابہ سے دریافت کیا تو پھر نماز کو پورا کیا۔ا س حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے علم مشاہدہ میں نقصان ثابت ہوگیا،علم غیب پر اطلاع تو ابھی دور ہے انتہی،یہاں کے لوگ اس قدر بدمعاش ہیں کہ مولوی محمود حسن مدرس اول درجہ حدیث نے مسلم شریف کے سبق میں باب شفاعت اس حدیث میں کہ آپ نے جب تمام مسلمین کی شفاعت کی اور سب کو نجات دے دیا مگر کچھ لوگ رہ گئے یعنی منافقین وغیرہ تو آپ نے انکے واسطے شفاعت کی تو فرشتوں نے منع کردیا کہ تم نہیں جانتے ہو کہ ان لوگوں نے کیا کچھ نکالا بعد آپ کے،تو اس سے ظاہر ہوگیا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہر جمعہ میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم پر امت کے اعمال پیش ہوتے ہیں۔ یہ غلط ہے،محض افتراء ہے،علم غیب کا کیا ذکر،اﷲ اکبر،ترمذی شریف کے سبق ۱۷۲ صفحہ آخر میں ہے،ایك عورت کے ساتھ زنا ہوگیا اکراہ کے ساتھ تو اس عورت نے ایك شخص پر ہاتھ رکھا،آپ نے اس شخص کو رجم کا حکم فرمایا۔پس دوسرا شخص اٹھا،اس نے اقرار زنا کا کرلیا،پہلے شخص کو چھوڑا اور دورا مرجوم ہوگیا۔آپ نے فرمایا تاب توبۃ الخ(اس نے پکی توبہ کی الخ ت)اگر شخص ثانی اقرار نہ کرتا تو پہلے شخص کی گردن اڑا دیتے،یہ اچھی غیب دانی ہے۔ھذا کلہ قولہ(یہ سب اس کا قول ہے۔ت)اور بھی وقتًا فوقتًا احادیث میں کچھ نہ کچھ کہے بغیر نہیں چھوڑتے۔اﷲ اکبر،معاذ اﷲ من شرہ(اﷲ تعالٰی بہت بڑا ہے،اﷲ کی پناہ اس کے شر سے،ت)

الجواب :

اﷲ عزوجل گمراہی و بے حیائی سے پناہ دے،فقیر نے انباء المصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے مختصر جملوں میں ان شبہات اور ان جیسے ہزاروں ہوں تو سب کا جواب شافی دے دیا مگر وہابیہ اپنی خرافات سے باز نہیں آتے اور الدولۃ المکیہ اور اس کی تعلیق الفیوض المکیہ میں بیان امین ہے،میں پھر تذکیر کردوں کہ ان شاء اﷲ بار بار سوال کی حاجت نہ ہو اور ذی فہم سُنّی ایسے لاکھ شبہے ہوں تو سب کا جواب خود دے،فقیر نے قرآن عظیم کی آیاتِ قطعیہ سے ثابت کیا کہ قرآن عظیم نے ۲۳برس میں بتدریج نزولِ اجلال فرما کر اپنے حبیب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو جمیع ما کان ومایکون


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل حدیث ابی عامر الاشعری المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۱۲۹ و ۱۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن