دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

یہ چند حرفی فتوٰی کہ اس کے لمعات سے ایك شعشہ اور بلحاظ تاریخ بنام ابناء المصطفٰی بحال سّرواخفی(مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو پوشیدہ اور پوشیدہ ترین کے حال کی خبر دینا۔ت)مسمّٰی ہے۔اس کے تمام اشارات خفیہ کا بیان مفصل اسی پر محول ذی علم ماہر تو ان ہی چند حروف سے اِن شاء اﷲ تعالٰی سب خرافات و جزافات مخالفین کو کیفر چشانی کرسکتا ہے مگر جو صاحب تفصیل کے ساتھ دست نگر ہوں بعونہ تعالٰی رسائل مذکور ہ کے لآلی متلالی سے بہرہ ور ہوں،حضراتِ مخالفین سے بھی گزارش ہے کہ اگر توفیقِ الٰہی مساعدت کرے یہی حرفِ مختصر ہدایت کرے تو ازیں چہ بہتر،ورنہ اگر بوجہ کوتاہی فہم و غلبہئ وہم و قلتِ تدرّب و شدتِ تعصب اپنی تمام جہالاتِ فاحشہ کی پردہ دری ان مختصر سطور میں نہ دیکھ سکیں۔تو اسی مہر جہاں تاب کا انتظار کریں۔جو بہ عنایت الہٰی و اعانت رسالت پناہی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان کی تمام ظلمتوں کی صبح کردے گا۔ان کا ہر کاسہ سوال آبِ زلال رَدو ابطال سے بھردے گا۔

الا انّ موعد ھم الصبح الِیس الصبح بقریب ط وما توفیقی الاّ باﷲ علیہ توکلت والیہ اُنیب ط۔

خبردار ! بے شك ان کا وعدہ صبح کے وقت ہے کیا صبح قریب نہیں،اور میری توفیق اﷲ ہی کی طرف سے ہے،میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔(ت)

کیا فائدہ کہ اس وقت آپ کا خواب غفلت کچھ ہذیات عــــــہ کا رنگ دکھائے،اور جب صبح ہدایت افق سعادت سے طالع ہو تو کھل جائے کہ   ع

خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو کہا افسانہ تھا

معہذا طائفہ ارانب وثعالب کو یہی مناسب کہ جب شیر ژیاں کو چہل قدمی کرتا دیکھ لیں سامنے سے ٹل جائیں اپنے اپنے سوراخوں میں جان چھپائیں،نہ یہ کہ اس وقت اس کے خرام نرم پر غرّہ ہو کر آئیں اس کی آتشِ غضب کو بھڑکائیں اپنی موت اپنے منہ بلائیں،  ع

نصیحت گوش کن جاناں کہ از جاں دور تر خواہند               شغالانِ ہزیمت مند خشم شیر ہیجارا

(اے دوست ! نصیحت سُن کہ اپنی جان سے دور چاہتے ہیں،شکست پسند گیدڑ بپھرے ہوئے شیر کے غصےکو۔ت)

عــــــہ:بے ہودہ گوئی۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن