دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اوتلویحًا وھذا کلّہ اجماع من العلماء وائمۃ الفتوٰی من لدن الصحابۃ رضی اﷲ تعالٰی علٰی عنھم الٰی ھلّم جرًّا [1]ا ھ مختصرًا۔

نسأل اﷲ العفووالعافیۃ فی الدنیا والاخرۃ ونعوذ بہ من الحور بعد الکور ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم وصلی اﷲ تعالٰی علیہ سید المرسلین واﷲ سبحانہ تعالٰی اعلم۔

راہ دیں،صاف صاف کہا ہو یا کنایہ سے،ان سب احکام پر تمام علماء اور آئمہ فتوٰی کا اجماع ہے کہ زمانہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم سے آج تك برابر چلا آیا ہے۔اھ مختصرًا

ہم اﷲ تعالٰی سے دنیاو آخرت میں معافی اور عافیت چاہتے ہیں اور کثرت کے بعد قلت سے اس کی پناہ چاہتے ہیں نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت مگر بُلندی و عظمت والے خدا کی توفیق سے اور درود نازل فرمائے اﷲ تعالٰی رسولوں کے سردار پر،اور اﷲ سبحنہ و تعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت)

فقیر غفرلہ المولی القدیر نے اس سوال کے ورود پر ایك مسبوط کتاب بحرعباب منقسم بہ چار باب مسمّٰی بہ نام تاریخی مائی الحبیب بعلوم الغیب(۱۳۱۸ھ)کی طرح ڈالی۔

باب اول:فصوص یعنی فوائد جلیلہ و نفائس جزیلہ کہ ترصیف دلائل اہلسنت کے مقدمات ہوں۔

باب دوم:نصوص یعنی اپنے مدعا پر دلائل جلائل قرآن وحدیث و اقوالِ آئمہ قدیم و حدیث۔

باب سوم:عموم و خصوص کہ احاطہ علومِ محمدیہ میں تحریر محل نزاع کرے۔

باب چہارم:قطع اللصوص یعنی اس مسئلے میں تمام مہملات نجدیہئ نو وکہن کی سرفگنی و تکبر شکنی،مگر فصوص ونصوص کے ہجوم و وفور نے ظاہر کردیا کہ اطالت تاحدّ ملالت متوقع،

لہذا باذن اﷲ تعالٰی نفع عامّہ کے لیے اس بحرذخار سے ایك گوہرشہوار لامع الانوار گویا خزائن الاسرار سے درمختار مسمّی بہ نام تاریخی اللؤلؤ المکنون فی علم البشیر ما کان ومایکون"(۱۳۱۸ھ)(پوشیدہ موتی بشیر صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے علمِ ماکان ومایکون کے بارے میں۔ت)چنُ لیا جس نے جمع و تلفیق کے عوض نفع و تحقیق کی طرف بحمداﷲ زیادہ رُخ کیا۔اس کے ایك ایك نور نے نورالسمٰوت والارض جل جلالہ کے عون سے وہ تابشیں دکھائیں کہ ظلماتِ باطلہ کا فور ہوتی نظر آئیں۔


 

 



[1] نسیم الریاض القسم الرابع الباب الاول مرکز اھل سنت برکاتِ رضا گجرات ہند ۴ /۳۳۵ و ۳۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن