دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

وہ شخص جو شیطان کے علم ملعون کو علمِ اقدس حضور پر نور عالمِ ماکان ومایکون صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے زائد ہے اس کا جواب اس کفرستانِ ہند میں کیا ہوسکتا ہے،ان شاء اﷲ القہار(اگر بہت قہر فرمانے والا خدا نے چاہا۔ت)روزِ جزا وہ ناپاك ناہنجار اپنے کیفر کفری گفتار کو پہنچے گا۔" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[1](اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کون سی کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔ت) یہاں اسی قدر کافی ہے کہ یہ ناپاك کلمہ صراحتًا محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو عیب لگانا ہے،اور حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو عیب لگانا کلمہ کفر نہ ہوا تو اور کیا کلمہ کفر ہوگا۔

" وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾"[2]۔

" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷﴾"[3]۔

اور جو لوگ رسول اﷲ کو ایذا دیتے ہیں ان کے لیے دکھ کی مار ہے۔

جو لوگ ایذا دیتے ہیں اﷲ تعالٰی اور اس کے رسول کو،اﷲ نے اُن پر لعنت فرمائی ہے دنیا اور آخرت میں،اور ان کے لیے تیار کررکھی ہے ذلت والی مار۔

شفائے امامِ اجل قاضی عیاض اور شرح علامہ شہاب خفا جی مسمّٰی بہ نسیم الریاض میں ہے:

جمیع من سبّ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بشتمۃ اوعابہ ھو اعم من السب فان من قال فلان اعلم منہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقد عابد و نقصہ وان لم یسبہ(فھو ساب والحکم فیہ حکم الساب) من غیر فوق بینھما(لانستثنی منہ)(فصلًا) اَی صورۃً (ولا نمتری)فیہ تصریحًا کان

یعنی جو شخص نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو گالی دے یا حضور کو عیب لگائے اور یہ گالی دینے سے علم تر ہے کہ جس نے کسی کی نسبت کہا کہ فلاں کا علم نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے علم سے زیادہ ہے اس نے ضرور حضور کو عیب لگایا،حضور کی توہین کی،اگرچہ گالی نہ دی،یہ سب گالی دینے والے کے حکم میں ہے،ان کے اور گالی دینے والے کے حکم میں کوئی فرق نہیں،نہ ہم اس سے کسی صورت کا استثناء کریں نہ اس میں شك وتردد کو

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۶ /۲۲۷

[2] القرآن الکریم ۹ /۶۱

[3] القرآن الکریم ۳۳ /۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن