دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

ایك حدیث تبرکًا سُن لیجئے۔

جامع ترمذی وغیرہ میں انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتےہیں:

انا اول الناس خروجا اذا بعثوا و انا خطیبھم اذا وفدوا،وانا خطیبھم اذا اُنصتوا،وانا مستشفعھم اذا حُبِسوا،وانا مبشرھم اذا یئسوا لِکرامۃٍ و المفاتیح یومئذٍ بیدی،وانا اکرم ولد اٰدم علی ربی یطوف علیّ الف خادمٍ کانھم بیض مکنون اولؤلؤ منثور [1]۔

جب لوگوں کا حشر ہوگا تو سب سے پہلے میں مزار اطہر سے باہر تشریف لاؤں گا،اور جب وہ سب دم بخود رہیں گے تو اُن کا خطبہ خواں میں ہوں گا،اور جب وہ رو کے جائیں گے تو ان کا شفاعت خواہ میں ہوں گا۔اور جب وہ نا امید ہوجائیں گے تو ان کا بشارت دینے والا میں ہوں گا،عزت کے لیے اور تمام کنجیاں اس دن میرے ہاتھ ہوں گی،لواء الحمد اس دن میرے ہاتھ میں ہوگا،بارگاہِ عزت میں میری عزت تمام اولادِ آدم سے زائد ہے،ہزار خدمتگار میرے اردگرد گھومیں گے گویا وہ گردو غبار سے پاکیزہ انڈے ہیں محفوظ رکھے ہوئے یاجگمگاتے موتی ہیں بکھیرے ہوئے۔

بالجملہ بکر پر مکر کے گمراہ و بددین ہونے میں اصلًا شُبہہ نہیں،اور اگر کچھ نہ ہوتا تو صرف اتنا ہی کہ تقویۃ الایمان پر جو حقیقتًا تفویۃ الایمان ہے اس کا ایمان ہے،یہی اس کا ایمان سلامت نہ رکھنے کو بس تھا،جیسا کہ فقیر کے رسالہ الکوکبۃ الشھابیۃ وغیرہا کے مطالعے سے ظاہر ہے    ؎

اذاکان الغراب دِلّیْل قومٍ                                         سیھدیھم طریق الہا لکینا[2]

(جب کّوا کسی قوم کا رہبر ہو تو وہ اس کو ہلاکت کی راہ پر ڈال دے گا۔ت)

والعیاذ باﷲ تعالٰی۔


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب المناقب باب منہ امین کمپنی دہلی ۲ /۲۰۱،دلائل النبوۃ ذکر الفضیلۃ الرابعۃ باقسام اﷲ بحیاتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عالم الکتب بیروت ص ۱۳،سنن الدارمی باب مااعطی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حدیث ۴۹ دارالمحاسن للطباعۃ ۱ /۳۰، الدرالمنثور بحوالہ ابن مردویۃ عن انس رضی اﷲ عنہ مکتبہ آیۃ العظمی قم ایران ۶ /۳۰۱

[2]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن