دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

مخالفین کا استدلال محض باطل و خےال محال ہونا تو یہیں سے ظاہر ہوگیا،مگر فقیر نے اپنے رسائل میں ثابت کیا ہے کہ یہ استدلال ان ضلّال کے خود اقراری کفر و ضلال کا تمغہ ہے،نیز انہیں میں روشن کیا کہ خلق کے لیے ادعائے علم غیب پر فقہا کا حکم کفر بھی درجہ اولائے حقیقت حق میں اسی صورت علم ذاتی اور درجہ اخرائے طرزِ فقہاء میں علم مطلق بمعنی مرقوم کے ساتھ مخصوص ہے،جیسا کہ محققین کے کلام میں منصوص ہے۔

بکر پر مکر کا وہ زعم مردود جس میں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی نسبت کچھ نہیں جانتے فـــــــ کا لفظ ناپاك ہے وہ بھی کلمہ کفر و ضلال بیباك ہے بکر نے جس عقیدے کو کفر و شرك کہا اور اس کے رد میں یہ کلما بدفر جام بکا،خود اس میں تصریح ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو حضرت حق جل شانہ نے یہ علم عطا فرمایا ہے،لاجرم بکر کی یہ نفی مطلق شاملِ علم عطائی بھی ہے اور خود بعض شیاطین الانس کے قول سے استناد بھی اس تعلیم پر دلیل جلی ہے کہ اس قول میں خواہ یوں اور خواہ یوں،دونوں صورت پر حکم شرك دیا ہے،اب اس لفظ قبیح کے کلمہ کفر صریح ہونے میں کیا تامل ہوسکتا ہے۔قرآن عظیم کی روشن آیتوں کی تکذیب بلکہ سارے قرآن کی تکذیب رسالت نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا انکار بلکہ نبوت تمام انبیاء کا انکار، سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی تنقیص مکان بلکہ رب العزۃ جلالہ کی توہین شان،ایك دو کفر ہوں توگِنے جائیں۔ والعیاذ باﷲ رب العالمین۔

یوں ہی اس کا قول کہ اپنے خاتمے کا بھی حال معلوم نہ تھا صریح کلمہ ئ کفر و خسار اور بیشمار آیاتِ قرآنیہ و احادیثِ متواتر ہ کا انکار ہے۔آیہ کریمہ لیغفرلك اﷲ مع حدیث صحیحین بخاری و مسلم،بعض اور سنئے،قال اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت):

" وَ لَسَوْفَ یُعْطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ؕ﴿۵﴾"[1]۔

اے نبی ! بے شك آخرت تمہارے لیے دنیا سے بہتر ہے۔

وقال اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت):

" وَ لَلْاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الْاُوۡلٰی ؕ﴿۴﴾"[2]۔

بے شك نزدیك ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا عطا فرمائے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔

 

ف:اپنے خاتمے کا حال حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو معلوم نہ ماننا صریح کفر ہے۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۹۳ /۴

[2] القرآن الکریم ۹۳/ ۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن