30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مذکور ماننے والے پر حکمِ کفر و ضلال،نصِ جنون و خام خیال بلکہ خود مستلزمِ کفر و ضلال ہے۔
علم بہ اعتبار منشا دو۲ قسم ہے:۱ذاتی کہ اپنی ذا ت سے بے عطائے غیر ہو،اور عطائی کہ اﷲ عزوجل کا عطیہ ہو،اور بہ اعتبارِمتعلق بھی دو۲ قسم ہے،۱علم مطلق یعنی محیط حقیقی،تفصیلی فعلی فروانی کہ جمیع معلوماتِ الہیہ عزوعلاء کو جن میں غیر متناہی معلومات کے سلاسل وہ بھی غیر متناہیہ وہ بھی غیر متناہی بار داخل اور خود کنہ ذات الٰہی و احاطہ تامِ صفاتِ الہیہ نامتناہی سب کو شامل فردًا فردًا تفصیلًا مستغرق ہو اور مطلق علم یعنی جاننا،اگر محیط باحاطہ حقیقیہ نہ ہو،ان تقسیمات میں علم ذاتی و علم مطلق یعنی مذکور بلاشبہ اﷲ عزوجل کے لیے خاص ہیں اور ہر گز کسی غیر خدا کے لیے ان کے حصول کا کوئی بھی قائل نہیں ہے۔
ہم ابھی بیان کر آئے کہ علم ماکان و مایکون بمعنی مسطور اگرچہ کیسا ہی تفصیلی بروجہ اتم واکمل ہو علومِ محمدیہ کی وسعت عظیمہ کو نہیں پہنچتا،پھر علوم محمدیہ تو علومِ الٰہیہ ہیں،جل و علا وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،مطلق علم ہرگز حضرت حق عزوعلا سے خاص نہیں بلکہ قسم عطائی تو مخلوق ہی کے ساتھ خاص ہے۔
مولٰی عزوجل کا علم عطائی ہونے سے پاك ہے،تو نصوصِ حصر میں یقینًا قطعًا وہی قسمِ اوّل مراد ہوسکتی ہے۔نہ کہ قسمِ اخیر،اور بداہۃً ظاہر کہ علم تفصیل جملہ ذرّات ماکان ومایکون بمعنی مزبور بلکہ اس سے ہزار در ہزار ازید وافزوں علم بھی کہ بہ عطائے الہٰی مانا جائے اسی قسم اخیر سے ہوگا۔تو نصوصِ حصر کو مدعائے مخالف سے اصلًا مس نہیں بلکہ وہ اس کی صریح جہالت پر نص ہیں،وﷲ الحمد،یہ معنی بآنکہ خودبدیہی وواضح ہے،آئمہ دین نے اس کی تصریح بھی فرمائی۔
امام اجل ابوزکریا نووی رحمۃ اﷲ علیہ اپنے فتاوٰی پھر امام ابنِ حجر مکی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ اپنے فتاوٰی حدیثیہ میں فرماتے ہیں:
|
لایعلم ذٰلك استقلالًا وعلم احاطۃٍ بکل المعلومات الا اﷲ تعالٰی اما المعجزات والکرامات فباعلام اﷲ تعالٰی اما المعجزات والکرامات فبا علام اﷲ تعالٰی لھم علمت و کذا ماعُلِمَ باجراء العادۃ [1]۔ |
یعنی آیت میں غیر خدا سے نفی علمِ غیب کے یہ معنی ہیں کہ غیب اپنی ذات سے بے کسی کے بتائے جاننا اور ایسا علم کہ جمیع معلومات الہیہ کو محیط ہوجائے یہ اﷲ تعالٰی کے سوا کسی کو نہیں رہے انبیاء کے معجزات اور اولیاء یہ تو اﷲ عزوجل کے بتانے سے انہیں علم ہوا ہے یونہی وہ باتیں کہ عادت کی مطابقت سے جن کا علم ہوتا ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع