30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
انّ علومہ تتنوع الی الکلیات والجزئیات وحقائق ومعارف وعوارف تتعلق بالذات والصفات وعلمھما انما یکون سطرًا من سطور علمہ ونہرًا من بحور علمہ ثم مع ھذا ھو من برکۃ وجودہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1]۔ |
دونوں میں جس قدر علوم ثبت ہیں ان کا علم علوم محمدیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ایك پارہ ہونا،اس لیے کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے علوم بہت اقسام کے ہیں،علوم کلیہ،علوم جزئیہ،علوم حقائق اشیاء و علومِ اسرار خفیہ اور وہ علوم اور معرفتیں کہ ذات و صفات حضرت عزت جل جلالہ،سے متعلق ہیں اور لوح و قلم کے جملہ علوم علومِ محمدیہ کی سطروں سے ایك سطر،اور ان کے دریاؤں سے ایك نہر ہیں،پھر بہ ایں ہمہ وہ حضور ہی کی برکت وجود سے توہیں۔کہ اگر حضور نہ ہوتے تو نہ لوح و قلم ہوتے نہ اُن کے علوم،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وصحبہ وبارك وسلم۔ |
منکرین کو صدمہ ہے کہ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے لیے روزِ اول سے قیامت تك کے تمام ماکان ومایکون کا علم تفصیلی ماناجاتا ہے لیکن بحمدﷲ تعالٰی وہ جمیع علم ماکان ومایکون علومِ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے عظیم سمندر وں سے ایك نہر بلکہ بے پایاں موجوں سے ایك لہر قرار پاتا ہے۔
|
والحمد ﷲ رب العٰلمین o وخسر ھنالك المبطلون o فی قلوبھم مرض فزادھم اﷲ مرضا،وقیل بُعدًا للقوم الظّٰلمین o |
اور تمام تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا اور باطل والوں کا وہاں خسارہ ہے،ان کے دلوں میں بیماری ہے تو اﷲ نے ان کی بیماری اور بڑھائی اور فرمایا گیا کہ دور ہوں ے انصاف لوگ(ت) |
نصوصِ حصر:
یعنی جن آیات واحادیث میں ارشاد ہوا ہے کہ علمِ غیب خاصہ خدا تعالٰی ہے،مولٰی عزوجل کے سوا کوئی نہیں جانتا،قطعًا حق اور بحمداﷲ تعالٰی مسلمان کے ایمان ہیں مگر منکر متکبر کا اپنے دعوائے باطلہ پر ان سے استدلال اور ا س کی بنا پر حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے علم ما کان ومایکون بمعنی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع