30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تفصیلی فراوانی بالفعل کے غیر متناہی سلسلے غیر متناہی یا وہ جسے گویا مصطلح حساب کے طور پر غیر متناہی کا مکعب کہئے بالفعل وبالدوام ازلًا ابدًا موجود ہیں۔یہ شرق تا غرب و سماوات وارض وعرش تا فرش وماکان ومایکون من اوّل یوم الٰی اٰخر الایام سب کے ذرے ذرّے کا حال تفصیل سے جاننا وہ بالجملہ جملہ مکتوبات لوح و مکنونات قلم کو تفصیلًا محیط ہونا علوم محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے ایك چھوٹا سا ٹکڑا ہے،یہ تو ان کے طفیل سے ان کے بھائیوں حضرات مرسلین،کرام علیہ وعلیہم افضل الصلوۃ واکمل السلام بلکہ ان کی عطا سے ان کے غلاموں فـــــــ بعض اعاظم اولیائے عظام قدست اسرار ہم کو ملا،اور ملتا ہے ہنوز علومِ محمدیہ میں وہ بجارذخارنا پیدا کنار ہیں جن پر ان کی افضلیت کلیہ اور افضلیت مطلقہ کی بناء ہے۔
اﷲ عزوجل کے بے شمار رحمتیں امام اجل محمد بوصیری شرف الحق والدین رحمۃ اﷲ علیہ پر قصیدہ بردہ شریف میں فرماتے ہیں۔
فانّ من جودك الدّنیا وضرّتھا ومن علومك علم اللّوح والقلم[1]
یعنی یارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم دنیا و آخرت دونوں حضور کے خوانِ جودو کرم سے ایك ٹکڑا ہیں اور لوح و قلم کا تمام علم جن میں ماکان و مایکون مندرج ہے حضور کے علوم سے ایك حصہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعلٰی اٰلك وصحبك وبارك وسلم
مولانا علی قاری علیہ الرحمۃ الباری زبدہ شرح بردہ میں فرماتے ہیں:
|
توضیحہ ان المراد بعلم اللّوح ما اثبت فیہ من النقوش القدسیۃ و الصور الغیبیۃ وبعلم القلم ما اثبت فیہ کما شاء والا ضافۃ لادنی ملابسۃ وکون علمھما من علومہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم |
یعنی توضیح اس کی یہ ہے کہ علمِ لوح سے مراد نقوشِ قدس وصور غیب ہیں جو اس میں منقوش ہوئے،اور قلم کے علم سے مراد وہ ہیں جو اﷲ عزوجل نے جس طرح چاہا اس میں ودیعت رکھے،ان دونوں کی طرف علم کی اضافت ادنی علاقے یعنی محلیت نقش و اثبات کے باعث ہے اور ان |
ف:تمام ماکان ومایکون کا علم علومِ حضور سے ایك علم ہے،یہ تو ان کی عطا سے ان کے غلاموں اکابر اولیاء کو بھی ملتا ہے ۱۲ منہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع