30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من التحیات اتمہاواکملہا[1]۔ |
وواکمل سلام ہو۔ت) |
شاہ ولی اﷲ دہلوی،فیوض الحرمین میں لکھتے ہیں:
|
فاضَ علیّ من جنابہِ المقدّس صلی اﷲ تعالٰی علیہ والہ وسلم کیفیۃُ ترقی العبدِ من حَیزہ الٰی حیزا لقدسِ فیتجلّٰی لہ حینئذٍ کُلُّ شَیئٍ کما اخبرعن ھٰذاا المشھد فی قصّۃِ المعراج المنامی [2]۔ |
حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس سے مجھ پر اس حالت کا علم فائض ہوا کہ بندہ اپنے مقام سے مقامِ قدس تك کیونکر ترقی کرتا ہے کہ اس پر ہر چیز روشن ہوجاتی ہے جس طرح حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اس مقام سے معراجِ خواب کے قصے میں خبر دی۔ |
قرآن وحدیث و اقوالِ آئمہ حدیث سے اس مطلب پر دلائل بے شمار ہیں اور خدا انصاف دے تو یہی اقل قلیل کہ مذکور ہوئے بسیار ہوئے،غرض شمس وامس کی طرح روشن ہوا کہ عقیدہ مذکورئہ زید کو معاذ اﷲ کفر و شرك کہنا خود قرآن عظیم پر تہمت رکھنا اور احادیث صحیحہ صریحہ شہیرہ کثیرہ کو رَد کرنا اور بہ کثرت آئمہئ دین و اکابر علمائے عاملین واعظم علمائے کاملین رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین،یہاں تك کہ شاہ ولی اﷲ،شاہ عبدالعزیز صاحب کو بھی عیاذًا باﷲ کافر و مشرك بنانا اور بحکم ظواہر احادیث صحیحہ و روایات معتمدہ فقیہہ خود کافر و مشرك بننا ہے اس کے متعلق احادیث و روایات و اقوالِ آئمہ و ترجیحات و تصریحات فقیر کے رسالہ النھی الاکید عن الصلوۃ وراء عدی التقلید و رسالہ الکوکبۃ الشہابیۃ علٰی کفریات ابی الوھابیۃ وغیرھا میں ملاحظہ کیجئے۔
افسوس کہ ان شرك فروش اندھوں کو اتنا نہیں سوجھتا کہ علمِ الٰہی ذاتی ہے اور علمِ خلق عطائی،وہ واجب یہ ممکن،وہ قدیم یہ حادث،وہ نامخلوق یہ مخلوق وہ نامقدور یہ مقدور،وہ ضروری البقا یہ جائز الفنا،وہ ممتنع التغیر یہ ممکن التبدّل۔ان عظیم تفرقوں کے بعد احتمال شرك نہ ہوگا مگر کسی مجنون کو،بصیرت کے اندھے اس علم ماکان ومایکون بمعنی مذکور ثابت جاننے کو معاذ اﷲ علمِ الہٰی سے مساوات مان لینا سمجھتے ہیں حالانکہ العظمۃُ ﷲ علمِ الہٰی تو علمِ الہٰی جس میں غیر متناہی علوم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع