30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مثنوی شریف: ؎
گفت پیغمبر بکُن اے رائے زن مشورت کالمستشارِ مؤتِمنُ [1]
مؤتمن بکسر میم ثانی بمعنی امین ہے۔
کالے خدا افغاں ازیں گر گ کہن گویدش نك وقت آمد صبر کن [2]
کمال اسمعیل:
اے زرایت ملك ودیں درنازش ودرپرورش اے شہنشاہ فریدوں فرداسکندرمنش
سایہ حق است و یارب سایہ اش پایندہ دار زانکہ فرض ست ازمیان بادعائے دولتش
منش اور دولتش کا اختلاف اظہر من الشمس ہے،مولوی حافظ عزیز الدین جلیسری مؤلف نادرالترتیب جو اب بھی حیات ہیں اور بڑے استاد اور پرانے تجربہ کار شاعر ہیں نادرالترتیب میں لکھتے ہیں۔
چھ سو بارہ تیرہ فصل دوباب اس میں ہیں تھوڑے تھوڑے حاشیہ پر ہیں لغت ہر باب میں
مہربان من اختلاف دکن قافیہ بے تکلف درست ہے۔(۳)ص ۴: ؎
ہے وہی خلّاق مخلوقات کا ہے وہی رزّاق حیوانات کا
اعتراض:مخلوقات و حیوانات میں ایکار ہے،یوں چاہیے،ہے وہی رزاق مرزوقات کا
جواب:جمع کے قوافی،میں مفرد کا لحاظ نہ رکھا جائے گا،مستحسن ضرور ہے لازم نہیں۔مولانا روم: ؎
یاکریم العفو،ستّار العیوب ! انتقام ازمامکش اندر ذنوب [3]
پس پیغمبر گفت استفت القلوب گرچہ مفتی تاں بروں گوید خطوب [4]
عیوب وذنوب میں علامت جمع واؤ ہے اس کو علیحدہ کرکے دیکھا جائے تو عیب و ذنب کا قافیہ نہ بنے گا اسی طرح قلوب و خطوب۔
آتش گلزار نسیم ؎
حلوا اس دیو کو دکھلاؤ گڑ سے جو مرے تو زہر کیوں دو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع