30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اقوال ائمہ کرام:
امام اجل سیّدی بوصیری قدس سرہ،ام القرٰی میں فرماتے ہیں:
|
وسع العالمین علمًا وحکمًا [1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا علم و حکمت تمام جہان کو محیط ہوا۔ |
امام ابن حجر مکی اس کی شرح افضل القرٰی میں فرماتے ہیں:
|
لانّ اﷲ تعالٰی اطلعہ علی العالم فعلم علم الاولین والاٰخرین وماکان ومایکون [2]۔ |
یہ اس لیے کہ بے شك عزوجل نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہان پر اطلاع بخشی تو سب اگلے پچھلوں اور ماکان ومایکون کا علم حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہوگیا۔ |
امام جلیل قدوۃ المحد ثین سیدی زین الدین عراقی استاذ امام حافظ الشان ابن حجر عسقلانی شرح مہذب میں پھر علامہ خفا جی نسیم الریاض میں فرماتے ہیں:
|
ان صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عرضت علیہ الخلائق من لدن اٰدم علیہ الصلوۃ والسلام الی قیام الساعۃ فعرفھم کلھم کما عُلّم ادم الاسماء [3]۔ |
حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر قیامِ قیامت تك کی تمام مخلوقات الہٰی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو پیش کی گئی حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے جمیع مخلوقات گزشتہ اور آئندہ سب کو پہچان لیا۔جس طرح آدم علیہ الصلوۃ والسلام کو تمام نام سکھائے گئے تھے۔ |
علامہ عبدالرؤف مناوی تیسیر میں فرماتے ہیں:
|
النفوسُ القدسیّۃ اذا تَجَرَّدَتْ عن العلائق البدنیۃ اتصلت بالملاء الاعلٰی ولم یبق لہا حجاب |
پاکیزہ جانیں جب بدن کے علاقوں سے جدا ہو کر عالمِ بالا سے ملتی ہیں ان کے لیے کوئی پردہ نہیں رہتا ہے وہ ہر چیز کو ایسا دیکھتی اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع