30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہی مضمون احمد نے مسند،بخاری نے تاریخ،طبرانی نے معجم کبیر میں حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔
صحیح بخاری شریف میں حضرت امیر المومنین عمر فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے:
|
"قام فینا النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مقامًا فاخبرنا عن بدء الخلق حتی دخل اھل الجنۃ منازلھم و اھل النار منازلھم حفظ ذٰلك من حفظہ ونسیہ من نسیہ [1]۔ |
ایك بار سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ہم میں کھڑے ہو کر ابتدائے آفرنیش سے لے کر جنتیوں کے جنت اور دوزخیوں کے دوزخ جانے تك کا حال ہم سے بیان فرمادیا۔یاد رکھا جس نے یاد رکھا اور بھول گیا جو بھول گیا۔ |
صحیح مسلم شریف میں حضرت عمر و بن اخطب انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:ایك دن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے نمازِ فجر سے غروبِ آفتاب تك خطبہ فرمایا،بیچ میں ظہر و عصر کی نمازوں کے علاوہ کچھ کام نہ کیا فاخبرنا بما ھو کائن الی یوم القیمۃ فاعلمنا احفظہ [2]۔اس میں سب کچھ ہم سے بیان فرمادیا جو کچھ قیامت تك ہونے والا تھا ہم میں زیادہ علم والا وہ ہے جسے زیادہ یاد رہا۔جامع ترمذی شریف وغیرہ کتب کثیرئہ آئمہ حدیث میں باسانید عدیدہ و طرق متنوعہ دس صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
|
فرأیتہ عزّوجل وضع کفّہ بین کتفّی فوجدت برد انا ملہ بین ثدّی فتجلّٰی لی کل شیئ وعرفت[3]۔ |
میں نے اپنے رب عزوجل کو دیکھا اس نے اپنا دستِ قدرت میر ی پشت پر رکھا کہ میرے سینے میں اس کی ٹھنڈك محسوس ہوئی اسی وقت ہر چیز مجھ پر روشن ہوگئی اور میں نے سب کچھ پہچان لیا۔ |
امام ترمذی فرماتے ہیں:
|
ھذا حدیث حسن سألت محمد بن اسمٰعیل |
یہ حدیث حسن صحیح ہے،میں نے امام بخاری سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع