30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چھوٹے بڑے سب اکٹھے ہو کر ایك آیت قطعی الدلالۃ یا ایك حدیث متواتر یقینی الافادہ چھانٹ لائیں جس سے صاف صریح طور پر ثابت ہو کہ تمام نزولِ قرآن عظیم کے بعد بھی اشیائے مذکورہ ماکان ومایکون سے فلاں امر حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم پر مخفی رہا جس کا علم حضور کو دیا ہی نہ گیا۔
|
" فَاِنۡ لَّمْ تَفْعَلُوۡا وَلَنۡ تَفْعَلُوۡا"[1]۔ فاعلموا " اَنَّ اللہَ لَا یَہۡدِیۡ کَیۡدَ الْخَآئِنِیۡنَ ﴿۵۲﴾"[2]۔ |
اگر ایسی نص نہ لاسکو اور ہم کہے دیتے ہیں کہ ہر گز نہ کرسکو گے،تو خوب جان لو کہ اﷲ راہ نہیں دیتا دغا بازوں کے مکر کو۔ |
والحمدﷲ رب العالمین(اور سب تعریفیں اﷲ کے لیے ہیں جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا۔ت)یہی مولوی رشید احمد صاحب پھر لکھتے ہیں:خودِ فخر عالم علیہ ا لسلام فرماتے ہیں واﷲ لاادری مایفعل بی ولا بکم(الحدیث)
(اور بخدا میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہوگا اور تمہارے ساتھ کیا ہوگا۔ت)
اورشیخ عبدالحق روایت کرتے ہیں کہ مجھ کو دیوار کے پیچھے کا بھی علم نہیں[3]۔
قطع نظر اس سے کہ اس آیت و حدیث کے کیا معنی ہیں اور قطع نظر اس سے کہ یہ کس وقت کے ارشاد ہیں اور قطع نظر اس سے کہ خود قرآن عظیم و احادیثِ صحیحہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں اس کا ناسخ موجود کہ جب آیۃ کریمہ:
|
" لِّیَغْفِرَ لَکَ اللہُ مَا تَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡۢبِکَ وَ مَا تَاَخَّرَ"[4]۔ |
(تاکہ اﷲ بخش دے تمہارے واسطے سے سب اگلے پچھلے گناہ) |
نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کی:
|
ھنیأ لك یارسول اﷲ لقدبیّن اﷲ لك ماذا یُفعل بك |
یارسول اﷲ ! آپ کو مبارك ہو،خدا کی قسم ! اﷲ عزوجل نے یہ تو صاف بیان فرمادیا کہ حضور کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع