30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِنبآءُ المصطفٰی بحال سِرّ و اخفٰی ۱۳۱۸ھ
(مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو خبر دینا پوشیدہ کی اور پوشیدہ ترین کی)
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط
مسئلہ ۱۴۸: از دہلی چاندنی چوك موتی بازار،مرسلہ بعض علماء اہلسنت ۲۱ ربیع الاخر شریف ۱۳۱۸ھ
حضرت علمائے کرام اہلسنت کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ زید عــــــــہ دعوٰی کرتا ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو حق تعالٰی نے علم غیب عطا فرمایا ہے،دنیا میں جو کچھ ہوا اور ہوگا حتی کہ بدء الخلق سے لے کر دوزخ و جنت میں داخل ہونے تك کا تمام حال اور اپنی امت کا خیر و شر تفصیل سے جانتے ہیں۔اور جمیع اولین و آخرین کو اس طرح ملاحظہ فرماتے ہیں جس طرح اپنے کفِ دست مبارك کو،اور اس دعوے کے ثبوت میں آیات و احادیث و اقوالِ علماء پیش کرتا ہے۔
بکر اس عقیدے کو کفر و شرك کہتا ہے اور بکمال درشتی دعوٰی کرتا ہے کہ حضور سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کچھ نہیں جانتے،حتی کہ آپ کو اپنے خاتمے کا حال بھی معلوم نہ تھا،او ر اپنے اس دعوے کے
عــــــــہ:زید سے مراد جناب مولانا ہدایت رسول صاحب لکھنوی مرحوم ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع