30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ کہنا آسان تھا کہ احمد رضا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے علم غیب کا قائل ہوگیا اور یہ عقیدہ کفر کا ہے،مگر نہ دیکھا کہ احمد رضا کی جان کن کن پاك دامنوں سے وابستہ ہے،احمد رضا کا سلسلہ اعتقاد علماء،اولیاء آئمہ صحابہ سے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم اور محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے اﷲ رب العالمین تك مسلسل ملا ہوا ہے۔والحمد ﷲ رب العالمین ع
گرچہ خوردیم نسبتے سست بزرگ
(اگرچہ ہم چھوٹے ہیں مگر نسبت بُلند ہے۔ت)
حضرت مولوی معنوی قدس سرہ،پر اﷲ عزوجل کی بے شمار رحمتیں،کیا خوب فرمایا ہے:
رومی سخن کفر نگفتست و نگوید،منکر مشویدش
کافر شودآنکس کہ بانکار برآمد مردود جہاں شد
(رومی نے کفر کی بات نہیں کہی ہے اور نہ کہے گا۔اس کے منکر مت ہو۔کافر وہ شخص ہوتا ہے جس نے انکار ظاہر کیا مردود جہاں ہوگیا۔ت)
اب اپنا ہی حال سوجھو کہ تمہاری آگ کا لوکا کہاں تك پہنچا جس نے علماء،اولیاء و ائمہ و صحابہ و انبیاء و مصطفٰی(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم)و حضرت کبریا(جل وعلا)سب پر معاذ اﷲ وہی معلون حکم لگادیا اور کافر شود مردود جہاں شد کا تمغہ لیا۔
پھر کیا تمہاری یہ آگ اﷲ و روسول(جل و علا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)کو ضرر پہنچائے گی؟ حاش ﷲ بلکہ تمہیں کو جلائے گی، اور بے توبہ مرے تو اِن شاء اﷲ القہار ابد الاباد تك "ذق انّك انت الاشرف الرشید"(اس کا مزہ چکھ بےشك تو اشرف رشید ہے۔ ت)کا مزہ چکھائے گی۔
پھر بھی ہم کہیں گے انصاف ہی کی۔تمام آئمہ واولیاء و محبوبانِ خدا کو تم کافر کہو تو جائے شکایت نہیں،انہوں نے قصور ہی ایسا یکا ہے،ابلِیس کی وسعتِ علم ماننی تمہارے کلیجے کا سُکھ آنکھوں کی ٹھنڈك ہوئی،براہینِ قاطعہ میں جس کا گیت گایا ہے،انہوں نے یہ تو کہا نہیں،لے کر چلے وسعتِ علم تمہارے دشمن محمد رسول اﷲ اور ان کے غلاموں کی،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلیہ وسلم پھر ان پر کیوں نہ یہ حکم جڑو کہ کون سا ایمان کا حصہ ہے۔
یہاں تك تو تم پر آسانی تھی مگر ذرا خدا کی تکفیر ٹیڑھی کھیر ہوگی،کاذب تو کہہ دیا کافر کہتے کچھ تو آنکھ جھپکے گی،اور سب سے بڑھ کر پتھر کے تلے دامن جناب شاہ ولی اﷲ صاحب کا معاملہ ہے جسے وہابیہ کے لیے سانپ کے منہ کی چھچھوندر کہیے تو بجا ہے،نہ اگلتی بنتی ہے نہ نگلتے،وہ کہہ کر چل بسے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع