30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[1]۔ |
نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت مگر بُلندی و عظمت والے خدا کی طرف سے۔،عنقریب ظالم جانیں گے کس لوٹنے کی جگہ لوٹتے ہیں۔(ت) |
یہ گنتی میں تو چھیاسٹھ ہیں اور ان میں آئمہ اہلسنت،مصنفانِ عقائد جن کا حوالہ علامہ شامی نے دیا،اور آئمہ اطہار جن کا حوالہ علامہ سید شریف نے اور تمام صحابہ کرام جن کا حوالہ امام قسطلانی و علامہ زرقانی نے دیا سب خود جماعتیں ہیں۔
اور ہے یہ کہ جب اﷲ و رسول تك نوبت ہے تو اگلے پچھلے جن و انس و مالك تمام مومنین سب ہی وہابیہ کی تکفیر میں آگئے۔
ان بے دینوں کا تماشا دیکھو محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے بدگویوں کی تکفیر ہوئی اس پر کیا کیا روئے ہیں کہ ہائے سارے جہان کو کافر کہہ دیا۔(گویا جہان انہیں ڈھائی نفروں سے عبارت ہے)ہائے اسلام کا دائرہ تنگ کردیا(گویا اسلام ان بے دینوں کے قافیہ کا نام ہے ان کا قافیہ تنگ ہوا تو اسلام ہی کا دائرہ تنگ ہوگیا۔
اور خود یہ حالت کہ اشقیاء نہ علماء کو چھوڑیں،نہ اولیاء کو نہ صحابہ کو نہ مصطفٰی(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم)کو نہ جناب کبریا (عزوجلالہ)کو سب پر حکم کفر لگائیں اور خود ہٹے کٹے مسلمانوں کے بچے بنے رہیں "m اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾
"[2](خبردار ! ظالموں پر اﷲ کی لعنت ہے۔ت)ہاں ہاں وہابیو! گنگوہیو! دیوبندیو! تھانویو دہلویو! امرتسریو ! بات کے پکے اور قول کے سچے ہو تو آنکھیں بند کرکے منہ کھول کر صاف کہہ ڈالو کہ ہاں ہاں شاہ ولی اﷲ سے لے کر فقہاء محدثین مفسرین،متکلمین اکابر علماء، اکابر علماء،سے لے کر اولیاء اولیاء سے لے کر آئمہ اطہار،آئمہ اطہار سے لے کر انبیاء عظام،انبیاء عظام سے لے کر سید الانبیاء، سید الانبیاء(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم)سے لے کر واحد قہار تك تمہارے دھرم میں سب کافر ہیں،اس کی بحث ہے اس میں کلام ہے۔دو چار،دس بیس عبارات تخصیص دکھانے،کروٹیں بدلنے،کہنے،مکرنے،اڑے اڑے پھرنے سے کام نہیں چلتا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع