30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ تم اقوال عموم بمعنی مرقوم بلکہ اس سے بھی لاکھوں درجے ہلکے پر حکمِ شرك و کفر جڑرہے ہو۔گنگوہی جی کی قاطعہ براہین دیکھو۔صرف اتنی بات کہ جہاں مجلس میلاد مبارك ہو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو اطلاع ہوجائے،علمِ محیط زمین ٹھہرادیا۔پھر اسے خدا کا خاصہ اور ساتھ ہی اپنے معبود و ابلِیس کی صفت بتا کر صاف حکمِ شرك پھٹادیا اور شرك بھی کیسا جس میں کوئی حصہ ایمان کا نہیں پھر عرش تا فرش کا علم تو زمین کے علم محیط سے کروڑ ہا کروڑ درجے بڑا ہے پھر ماکان وما یکون کا تو کیا ہی کہنا ہے۔
اسی طرح اور تعمیمات کہ کلامِائمہ دین و علمائے معتمدین میں گزریں۔اس کا ماننے والا اگر معاذ اﷲ ایك حصہ کافر تھا تو ان کا ماننے والا تو پدموں سنکھوں کافروں کے برابر ایك کافر ہوگا۔
یونہی تمہارا امام علیہ ماعلیہ تقویۃ الایمان میں بعطائے الٰہی بھی غیب کی بات کا علم ماننے کو شرك کہہ چکا پھر گنگوہی جی کا شرك تو میلاد مبارك کی اطلاع پر اُچھلا تھا۔ان امام جی نے ایك پیڑ کے پتے ہی جاننے پر شرك اُگل دیا۔
تمام علماء،اولیاء،صحابہ،انبیاء وہابیوں کی تکفیر کا نشانہ
اب دیکھئے کہ گنگوہی و اسمعیل و وہابیہ نے معاذ اﷲ کن کن آئمہ،علماء و محدثین وفقہاء و مفسرین ومتکلمین و اولیاء وصحابہ و انبیاء علیہم الصلوۃ والثناکو کافر بنادیا۔
انہیں کو گنئے جن کے اقوال و ارشادات اس مختصر میں گزرے۔
(۱)شاہ ولی اﷲ صاحب دہلوی (۲)مولٰنا ملك العلماء بحرالعلوم
(۳)علامہ سامی صاحبِ ردالمحتار (۴)آئمہ اہلسنت و مصنفانِ عقائد
(۵)شیخ محقق مولٰنا عبدالحق محدث دہلوی (۶)علامہ شہاب الدین خفا جی
(۷)امام فخر الدین رازی (۸)علامہ سید شریف جرجانی
(۹)علامہ سعد الدین تفتازانی (۱۰)علی قاری مکی
(۱۱)امام ابنِ حجر مکی (۱۲)علامہ محمد زرقانی
(۱۳)علامہ عبدالرؤف مناوی (۱۴)علامہ احمد قسطلانی
(۱۵)امام قرطبی (۱۶)امام بدر الدین عینی
(۱۷)امام بغوی(صاحبِ تفسیر معالم) (۱۸)شیخ علاؤ الدین علی بغدادی(صاحبِ تفسیر خازن)
(۱۹)علامہ بیضاوی (۲۰)علامہ نظام الدین نیشا پوری(صاحبِ تفسیر غرائب القرآن)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع