دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

غیوب نقل کر لاتے اور بغلیں بجاتے ہیں حالانکہ یہ محض جہالت،کج فہمی بلکہ صریح مکاری اور ہٹ دھرمی ہے انصافًا وہ ہمارے ہی بیان کا دوسرا پہلو دکھاتے ہیں۔

فقیر گزارش کرچکا کہ مسئلہ عموم و خصوص اُن اجماعات بعد کہ امر چہارم میں معروض ہوئے علمائے اہلسنت کا خلافیہ(اختلافی) ہے۔عامہ اولیاء کرام و بکثرت علمائے عظام جانب تعمیم ہیں اور یہی ظاہر نصوص قرآن عظیم و مفادات احادیث حضور پرنور علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم ہے۔

اور بہت اہل رسوم جانب خصوص گئے،ان میں بھی شاید نرے متقشفوں کا یہ خیال ہو ورنہ ان کے لیے اس پر ایك باعث ہے جس کا بیان مع چند نظائرِ نفسیہ فقیر کے رسالے انباء الحی ان کلامہ المصون تبیان لکل شیئ(۱۳۲۰ھ)میں مشرح ہے تو ایسی عبارات سے ہمیں کیا ضرر،ہم نے کیا دعوٰی اجماع کیا تھا کہ خلاف دکھاؤ۔

وہاں تم اپنی جہالت سے مدعِی اجماع تھے یہاں تك کہ مخالف کی تکفیر کر بیٹھے۔تو ہر طرح تم پر قہر کی مار ہے ایجابِ جزئی سے موجبہ کلیہ کا ثبوت چاہنا مجنون کا شعار ہے۔

تم دس عبارتیں خصوص میں لاؤ ہم سو نصوص عموم میں دکھائیں گے پھر ظواہر قرآن و حدیث و عامہ اولیائے قدیم و حدیث ہمارے ساتھ ہیں،اور اسی میں ہمارے محبوب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی فضیلت کی ترقی اور خود اسی بارے میں ان کا رب فرما چکا کہ"  وَعَلَّمَکَ مَا لَمْ تَکُنْ تَعْلَمُ ؕ وَکَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَیۡکَ عَظِیۡمًا﴿۱۱۳﴾ "[1]سکھادیا تمہیں جو کچھ تم نہ جانتے تھے اور اﷲ کا فضل تم پر بڑا ہے۔ جسے ا ﷲ بڑا کہے اسے گھٹائے کیونکر بنے،معہذا اگر بفرض باطل خدا کا فضل عظیم چھوٹا اور مختصر ہی ہو۔مگر ہم نے ظواہر قرآن و حدیث وتصریحات صدہاائمہ ظاہر و باطن کے اتباع سے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی زیادہ رقعت شان چاہ کر اسے بڑا مانا تو بحمداﷲ تعالٰی اﷲ کے فضل اور اس کے حبیب کی تعظیم ہی کی۔

اور اگر واقع میں وہ فضلِ الہٰی ویسا ہی بڑا ہے اور تم نے برخلاف ظواہر نصوص قرآن و حدیث اسے ہلکا اور چھوٹا جانا تو تمہارا معاملا معکوس ہوا۔ " فَاَیُّ الْفَرِیۡقَیۡنِ اَحَقُّ بِالۡاَمْنِۚ"[2]۔خیال کرلو کہ کون سا فریق زیادہ مستحقِ امن ہے۔

غرض یہاں چند پریشان عبارات خصوص کا سنانا محض جہل ہے یا سخت مکر،کلام تو اس میں ہے


 

 



[1] القرآن الکریم ۴ /۱۱۳

[2] القرآن الکریم ۶ /۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن