30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وتعالٰی لم یقبض نبینا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حتی اطلعہ علی کل ما ابھمہ عنہ الا انہ امر بکتم بعض و الا علام ببعض [1]۔ |
فرمایا کہ اﷲ عزوجل ہمارے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو دنیا سے نہ لے گیا یہاں تك کہ جو کچھ حضور سے مخفی رہا تھا اس سب کا علم حضور کو عطا فرمادیا،ہاں بعض علوم کی بنسبت حضور(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)کو حکم دیا کہ کسی کو نہ بتائے اور بعض کے بتانے کا حکم کیا۔ |
(۱۲۰)علامہ عشماوی کتاب مستطاب عجب العجاب شرح صلاۃ سیّدی احمد بدوی کبیر صلی اﷲ تعالٰی عنہ میں فرماتے ہیں:
|
قیل انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اوتی علمہا(ای الخمس) فی اٰخرالامرلکنہ امر فیہا بالکتمان وھٰذا القیل ھو الصحیح[2]۔ |
یعنی کہا گیا کہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو آخر میں ان پانچوں غیبوں کا بھی علم عطا ہوگیا مکر ان کے چھپانے کا حکم تھا،اور یہی قول صحیح ہے۔ |
تنبیہ جلیل
الحمد ﷲ یہ بطورِ نمونہ ایك سوبیس۱۲۰ عبارات قاہرہ میں جن سے وہابیت کی پوچ ذلیل عمارت نہ صرف منہدم ہوئی بلکہ قارون اور اس کے گھر کی طرح بفضلہ تعالٰی تحت الثرٰی پہنچتی ہے،اور بحمدہ تعالٰی یہ کل سے جز ہیں،ایسے ہی صدہا نصوص جلیلہ و عظیمہ دیکھنا ہوں تو فقیر کی کتاب مالیئ الجیب بعلوم الغیب ۱۳۱۸ ھ و رسالہ اللؤلؤ المکنون فی علم البشیر ما کان وما یکون ۱۳۱۸ھ"ملاحظہ ہوں کہ نصوص کے دریا ہیں چھلکتے،اور حُبِّ مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے چاند چمکتے اور تعظیم حضور کے سورج دمکتے،اور نور آیمان کے تارے جھلکتے،ا ور حق کے باغ مہکتے اور ہدایت کے پھول چہکتے اور نجدیت کے کوے سسکتے اور وہابیت کے بوم بلَکتے،اور بد بوح گستاخ پھڑکتے۔والحمد ﷲ رب العلمین۔
وہابیہ خذلہم اﷲ تعالٰی ان نصوص قاہرہ کے مقابل ادھر ادھر سے کچھ عبارات دربارہ تخصیص
عــــــہ: صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع